Sunday, 8 December 2013

علاقہ شلدرہ زندگی کے بنیادی سہولیات سے محروم




منگلور کا علاقہ شلدرہ جدید دور میں زندگی کے بنیادی سہولیات سے محروم ،مکین مسائل ومشکلات سے دوچار ،بنیادی سہولیات نہ ہونے کے وجہ سے لوگوں کی زندگی اجیرن بن گئی ،ممبران اسمبلی ووٹ لینے کے بعد سکرین سے غائب ،روڈ ،بجلی ،پینے کے پانی ،صحت اور دیگر مسائل برسوں میں حل نہ ہو سکے ، ممبران اسمبلی سے شلدرہ کیلئے وقت نکالنے توجہ دینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق سوات منگلور کا علاقہ شلدرہ کے عوام نے فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس دور جدید میں بھی منگلور کا علاقہ شلدرہ زندگی کے بنیادی سہولیاسے محروم ہے مکین مسائل ومشکلات سے دوچار ہے سہولیات نہ ہونے کے وجہ سے لوگوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہیں ممبران اسمبلی ووٹ لینے کے بعد مکمل طور پر سکرین سے غائب ہو گئے ہیں اُنہوں نے کہا کہ علاقے میں پینے کے پانی ،روڈ ،بجلی ،صحت اور دیگر مسائل برسوں میں بھی حل نہ ہوسکے ہر دور حکومت میں اس علاقے کو نظر انداز کیا گیا ہے اس پورے علاقے میں ایک بھی ٹیوب ویل نہیں جس کہ وجہ سے علاقے کے عوام پینے کی پانی کئی کلو میٹر دور لانے پرمجبور ہے اُنہوں نے کہا کہ ان علاقے میں زیادہ تر گھروں میں بجلی بھی نہیں ہے اور لوگ تاریکی میں زندگی گزار رہی ہیںیہاں پر ایک اہم مسلہ روڈ کا ہے جو انتہائی خراب حالت میں جس پر گاڑی میں جانا ممکن نہیں ہے سیاستدان جب ووٹ لینے لیئے آتے ہیں تو بڑے بڑے دعووئے کر کے پھر اس علاقے کے طرف دیکھتا بھی نہیں ہے اُنہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد کسی بھی منتخب ممبر صوبائی اسمبلی یا قومی اسمبلی نے یہاں کا روخ نہیں کیا ہے جس پر علاقے کے عوام انتہائی مایوس ہو چکے ہیں اس ترقی یافتہ دور میں بھی ان علاقے کے لوگ انتہائی مشکل میں زندگی بسر کر نے پر مجبور ہے اُنہوں نے تحریک انصاف کے پی کے 80سے منتخب ممبر صوبائی اسمبلی عزیز اللہ خان (گران ) اوراین اے 29 ممبر قومی اسمبلی مرا د سعیدسے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے علاقے کے مسائل حل کیا جائے ،علاقہ شلدرہ کے عوام اکبر علی ،کشور ،عنائت ،سربلند ،بختی روان اورمحمد رسول کافورم میں اظہار خیال ۔

Friday, 6 December 2013

محکمہ فارسٹ کی کارروائی ،لاکھوں مالیت کے قیمتی سلیپر برآمد‘ملزم گرفتار


ڈی ایف او نے خفیہ اطلاع ملنے پر چھاپہ مار ٹیم کے ذریعے ایک ٹرک سے لاکھوں روپے کے قیمتی سلیپران بر آمد کر لئے
ٹرک ڈرائیور سے ایک لاکھ پچاس ہزار روپے جر مانہ وصول‘ سلیپران بحق سرکار ضبط ‘ سمگلنگ میں ملوث فارسٹر و فارسٹ گارڈ ز معطل
سوات( )سوات فارسٹ ڈویژن کی کامیاب کاروائی ،لاکھوں روپے کی قیمتی سلپران برآمد ۔ملزم گرفتار ،گزشتہ روز ڈی ایف او سوات کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ بالائی علاقوں سے انے والی ٹرک میں بھاری تعداد میں سلیپران کو دیگر شہر وں کو سمگل کیا جارہا ہے جس پر ایک چھاپہ مارپارٹی تشکیل دے دی گئی جنہوں نے ایک ٹرک نمبر sw8114 کو بالائی پاس روڈ پر روک لیا جسکو ڈرائیور باچہ سکنہ امان کوٹ چلا رہا تھا تلاشی کے دوران ٹرک سے ستر عدد دیار کی قیمتی سلپران برامد کرکے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا دریں اثناں ملزم کو محمد اشفاق خان کی عدالت میں پیش کردیا جہاں پر انہوں نے ٹرک ڈرائیور سے ایک لاکھ پچاس ہزار روپے جر مانہ وصول کرکے سلیپران بحق سرکار ضبط کر لی ،جبکہ ڈی ایف او سوات نے فوری طور پر سمگلنگ میں ملوث اہلکاروں ایک فارسٹر اور دو فارسٹ گارڈ ز کو معطل کرکے مذید انکوائری شروع کردی۔

اشیائے ضروریہ کو پَرلگ گئی

ضلع سوات میں بے قابو مہنگائی اور بڑھتی ہوئی بیروزگاری سونامی کاروپ دھارلیا،
اشیائے ضروریہ کو پَرلگ گئی ، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے نے غریب عوام کا جینا مشکل کردیا، علاقے میں روزگار ناپید، غریب طبقہ زندہ درگور ، حکمرانوں نے مہنگائی کے ذریعے غریبوں پر ڈرون حملے شروع کردئیے، غریب عوام نے مہنگائی کے آگے ہتھیار ڈال دئیے، تفصیلات کے مطابق حکمرانوں کی ناقص پالیسی کے باعث ملک کے دیگر حصوں کی طرح سوات میں ان دنوں کمرتوڑمہنگائی کی زد میں ہے جبکہ علاقے میں روزگار نہ ہونے کے باعث بیروزگاری کاجوسیلاب اُمڈ آیاہے ۔ اس نے غریبوں سے ان کے جینے کا حق بھی چھین لیاہے جبکہ حکمرانوں کی طرف سے غریبوں پر مہنگائی کے تابڑ توڑ ڈرون حملے ہورہے ہیں اوربیروزگاری نے بھی سونامی کاروپ دھارکر ہر دروازے پر دستک دے رہے ہیں ۔ جبکہ حکمرانوں اورعوامی نمائندوں نے بھی عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کے حوالے کرکے خود تماشائی بن گئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ٗ



پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ٗ مہنگائی کا سیلاب اُمڈ آیا، پریشان حال عوام کو ایک اورجھٹکا،موجودہ حکومت نے بجلی اورپٹرولیم مصنوعات میں پے درپے اضافہ کرکے سابقہ حکومت کو بخشوادیا، ڈویشن بھرکے عوام نے پٹرولیم مصنوعات میں کمرتوڑ اضافہ مستردکردیا، بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ ٗ عوام اورٹرانسپورٹرز میں آئے روز تو، تو میں ، میں ، تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت نے دوماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پندرہ روپے کا ہوشربا اضافہ کرکے صارفین کے ہوش اُڑادئیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے اشیائے خوردنی اورروزمرہ ضرورت کی چیزوں میں یکدم اضافہ نے لوگوں کو چکرادیا واضح رہے کہ ماہ اگست میں مہنگائی کی شرح میں تقریباً ۹ فیصد اضافہ ہوچکاہے اوربجلی ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے رہی سہی کسر بھی پوری کردی برسراقتدار آنے سے پہلے عوام کو ریلیف دینے کے بلند دعوے کرنے والے لیگی حکمرانوں نے دوماہ میں عوام پر اضافوں کا بوجھ ڈال کر ان کی کمرتوڑ دی ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے کابراہ راست اثر ملازمت پیشہ اورعام لوگوں پرپڑتا ہے جو پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں ادھ موئے ہوچکے ہیں عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو فوری طور پر واپس لیاجائے اورلوگوں کی زندگی آسان بنائی جائے۔

منتخب ممبران اسمبلی نے اپنے موبائل آف کردئیے


خیبرپختونخواہ میں تبدیلی کاآغاز ، منتخب ممبران اسمبلی نے اپنے موبائل آف کردئیے ، کپتان نے تبدیلی کااختیاربیوروکریٹس کو سونپ دیا، عوام افسرشاہی کے رحم وکرم پر ، تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں تبدیلی کاآغاز ہوگیاہے انصاف سب کیلئے فارمولے کے مصداق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انصاف کا ترازو بیوروکریٹس کے ہاتھوں میں تھمادیا، ممبران اسمبلی عضو معطل بنائدیے گئے جبکہ ممبران اسمبلی نے ممبر بننے کی خوشی میں چھ مہینے تک توفون آن رکھے اب ان کے فون آف آنا شروع ہوگئے سوات سے ایک منتخب رکن قومی اسمبلی شاید اسلام آباد سے کامیاب ہوئے ہیں اسلئے وہ اسلام آباد میں ہی نظرآتے ہیں جبکہ دوسرے ممبران اسمبلی نے بھی اپنے فون آف رکھنا شروع کردئیے ہیں دوسری طرف پارٹی کے چیئرمین عمران خان نے بیوروکریٹس کے ہاتھوں میں انصاف کاترازو تھمادیاہے اورصوبہ میں گڈ گورننس کیلئے انکی خدمات حاصل کرلی ہیں حالانکہ سابقہ حکومتوں میں یہ بیوروکریٹس اپنے شاندار خدمات کافریضہ سرانجام دے چکے ہیں جس میں یہ بیوروکریٹس اے این پی اور پی پی پی کے اراکین اسمبلی کے آگے پیچھے پھرتے تھے اس دور کے ایم پی ایز توعوام کے سامنے ہروقت دستیاب رہتے تھے لیکن موجودہ منتخب نمائندے نہ تو عوام کاکام نکال سکتے ہیں اور نہ ہی عوام میں رہنا پسند کرتے ہیں شایداسکی وجہ یہ ہے کہ ایم پی ایز کلاس فور کا تبادلہ بھی نہیں کرسکتے ۔ نہ ہی انکی کوئی سنتا ہے اس لئے یہ اب عوام کے سامنے آنے سے بھی گریزاں رہتے ہیں

Wednesday, 4 December 2013

سوات: کمشنر ملاکنڈ ڈویژن محمد افسر خان کا چکدرہ مدین ہائی وے کا معائنہ


سوات کمشنر ملاکنڈ ڈویژن محمد افسر خان نے منگل کے روز چکدرہ مدین روڈ کانجو شریف آباد سیکشن اور کانجو مدین سیکشن کا معائنہ کیا ، اس موقع پر محکمہ مواصلات و تعمیرات کے متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے ، کمشنر نے متعدد مقامات پر جاری کام اور زیر تعمیر پلوں کا معائنہ کیا انہوں نے کبل میں سڑک میں آنے والے دکانوں کو اب تک نہ گرانے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ ان دکانوں کو جلدی مسمار کر کے سڑک کی حدود کو بحال کیا جائے انہوں نے ہدایت کی کہ سڑک کے شولڈرز کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور حفاظتی دیواروں کے کام کو بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے ، کمشنر نے یہ بھی ہدایت کی کہ ہائی وے میں اعلیٰ کوالٹی میٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے اور اسکی بروقت تکمیل میں کوئی رکاوٹ نہ کرنے دی جائے ، محمد افسر خان نے ہدایت کی کہ زمین اور دکانوں کے مالکان کو معاوضے کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے ۔

محمد سلیمان خان ولد چمنی گل 30نومبر سے لاپتہ


مینگورہ (صبح سوات) علاقہ مدین گاؤں شامیرے تحصیل بحرین کے محمد سلیمان خان ولد چمنی گل 30 نومبر2013 کو
گھر سے ناراض ہوکر لاپتہ ہوگیا ، تفصیلات کے مطابق علاقہ مدین گاؤں شامیرے تحصیل بحرین کے محمد سلیمان خان ولد چمنی گل گھر سے ناراض ہوکر کئی لاپتہ ہوگیا ہے جسکا عمر 14 سے ہے ساتویں جماعت کا طالب علم ہے اور قد سے چارفٹ ، رنگ سرخ سفید نیلی جرسی کالی کھیڑیاپہنے ہوئے ہیں ،اگر کسی نے دیکھا تو اس نمبر0346944560 پر رابطہ کریں، سلیمان خان کی باپ نے کہا کہ جس نے اطلاع کی میں اپنے جیب سے 5000 کا نقد انعام دونگا ۔

مینگورہ میں معذورافرادکے عالمی دن کے موقع پر واک

مینگورہ معذور کے عالمی دن کے موقع پرای پی ایس، ہیلپنگ ہینڈ ، اور کوہسار سپیشل ایجوکیشن سکول کی جانب سے
واک کا اہتمام کیا گیا واک کے شرکاء شہر کے مختلف شاہراوں سے ہوتے ہوئے سوات پریس کلب پہنچے ،جہاں خصوصی افراد سے اپنے خطاب میں ای پی ایس کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اکبر زیب ، ہیلپنگ ہینڈ کے امجداحمد ، شمشیر علی اور کوہسارسپشل ایجو کیشن سکول کے پرنسپل نے کہا کہ معذور وں کے عالمی دن اس حوالے سے منایا جارہا ہے کہ وہ دنیامیں اپنی معذوری کو مجبورنہ بنا سکے بلکہ ایک کار آمد شخص بن کر معاشرے پر بوجھ بن جانے کے بجائے اس معاشرے کو سنوارنے میں اپنا کردار اداکرسکے ، اس موقع پر معذور بچوں سماعت سے محروم بچوں اور بچیوں نے اس عزم کا اظہارکیا کہ ہم معاشرے پر بوجھ نہیں بنیں گے بلکہ معاشرے کو سنوارنے میں اپنا کردار ادا کریں گے ، ہم عالمی دن کے حوالے سے اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ حکومت اور حکومتی اداروں ہیلپنگ ہینڈ کے تعاون ، سپیشل ایجو کیشن کے تعاون سے اپنے معذوری کو مجبوری نہیں بننے دینگے بلکہ اس کو ہم ثابت کرینگے کہ ہم نارمل لوگوں کی طرح کام کریں گے اور معاشرے پر بوجھ نہیں بنیں گے ۔

Tuesday, 3 December 2013

آٹا فروشوں کی من مانیاں ، خود ساختہ ریٹ مقرر


مینگورہ  سوات میں آٹا فروشوں کی من مانیاں ، خود ساختہ ریٹ مقرر کرکے عوام سے زائد قیمت وصول کررہے ہیں ، ضلع سوات کے عوامی ، کاروباری اور سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کے مقرر کردہ ریٹ پر آٹے کی فروخت یقینی بنائی جائے ، تفصیلا ت کے مطابق حکومت کی طرف سے آئے روز اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے باعث دکانداروں نے بھی من مانیاں شروع کررکھی ہیں ، وہ سرکاری مقر کردہ ریٹ پر آٹا فروخت کرنے سے انکاری ہے ، حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ریٹ 860 فی بیس کلو گرام تروڑہ ہے ، جبکہ سوات کے دکاندار آٹے کاخود ساختہ نرخ مقرر کرکے 920 تا 950 روپے پر فروخت کررہے ہیں ، اس طرح دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیاگیا ہے ، عوامی حلقوں نے حکومت ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں خصوصاً آٹا ڈیلروں کی من مانیوں سے عوام کو بچایاجائے۔

یوٹیلیٹی سٹور عملے کا نامناسب رویہ ایک ماہ سے آٹا اور چینی سٹور میں دستیاب نہیں


بحرین ، یوٹیلیٹی سٹور عملے کا نامناسب رویہ ، صارفین سرپاا حتجاج
ایک ماہ سے آٹا اور چینی سٹور میں دستیاب نہیں ، فراہمی کی جائے
بحرین یوٹیلٹی سٹور کے مالک کے رویے پر عوام سراپااحتجاج بن گئے ہیں ، کیونکہ ایک ماہ سے آٹا اورچینی سٹور میں نہیں ملتا۔ عوام سراپا احتجاج بن گئے ہیں ، جبکہ دیگر یوٹیلٹی سٹوروں میں خوراکی اشیاء موجود ہوتاہے فوری طور پر یوٹیلٹی سٹورکوآٹا اورچینی فراہم کرکے غریب اورنادار افراد کے مسائل حل کئے جائیں ۔