Sunday 25 October 2020

بونیرمیں عطائیوں کے خلاف خیبر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن ٹیم کا آپریشن

  


بونیرمیں عطائیوں کے خلاف خیبر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن ٹیم کا آپریشن،غیر رجسٹرڈ کلینکل لیبارٹریاں اور صحت مراکز سیل،درجنوں غیر رجسٹرڈ صحت خدمات فراہمی کے اداروں کو رجسٹریشن اور تجدیدرجسٹریشن کیلئے نوٹس جاری۔ علاقے میں سرگرم عمل درجنوں عطائی ٹیم آمد کی اطلاع پر اپنے اڈے بند کرکے زیر زمین چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق  بونیر کے مختلف علاقوں میں عطائیت کے مکروہ دھندے میں ملوث عطائیوں کے خلاف پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی عوامی شکایات کی روشنی میں خیبر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن کے ٹیم نے سنیئر انسپکٹر سعید الرحمان کی قیادت میں ڈگر،ناواگی اور بونیر کے دوسرے علاقوں میں موجود نجی صحت مراکز کا اچانک معاینہ کیا، معائینے کے دوران غیر متعلقہ و نان کوالیفائیڈشخص عالم زیب کو مریضوں کو انجکشن لگانے اور انہیں مختلف بیماریوں کا علاج تجویز کرنے کے عمل میں مصروف پایا گیا جس پر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن کے ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے عالم زیب ہیلتھ کلینک کو بند کرکے سر بمہر کر دیا ہے۔ جبکہ احسان ڈینٹل کلینک،حماد ڈینٹل کلینک،لیاقت ڈینٹل کلینک،صفحی ڈینٹل کلینک، ناہید میٹرنٹی ہوم، احمد کلینیکل لیبارٹری،بونیر آئی ویژن کلینک، ڈاکٹر آفتاب کلینک، سعید کلینیکل لیبارٹری، الشفا میڈیکل لیبارٹری، ایچ / ڈاکٹرسید شیرین سید ہومو کلینک کلینک، بونیر میڈیکل سنٹر گائنی یونٹ، مہک میٹرنٹی ہوم،عبد اللہ ڈینٹل کلینک،ہومیوڈاکٹر علی محمد، ڈاکٹر فضل رحیم، ڈاکٹر ضیاء کارڈرک کلینک،ڈاکٹر آصف اقبال،ڈاکٹر عبید رحمان،ڈاکٹر سید یاسر،ڈاکٹر علی جہان، ڈاکٹر ابرار علی کو رجسٹریشن وتجدید کے لئے شوکاز نوٹس جاری کردیئے ہیں۔کبونیر میں کل36 نجی مراکزصحت کا معائنہ کیا گیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔