مینگورہ (صبح سوات) قومی وطن پارٹی کے صوبائی رہنما و سابق تحصیل ناظم سوات
شاہ دوران خان نے کہا ہے کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والی پی ٹی آئی کی
صوبائی حکومت اپنے کرپٹ وزراء کیخلاف بھی کارروائی کرے ، چھ ماہ گزر جانے
کے باوجود پورے صوبے میں کوئی بھی ترقیاتی کام شروع نہیں ہوا جو صوبائی
حکومت کی نا اہلی کا واضح ثبوت ہے ، قومی وطن پارٹی کے ممبران اسمبلی سے
عوام مطمئن ہیں اور اُن کی کارکردگی روز روشن کی طرح عیاں ہیں ، عمران خان
نے اپنے وزراء کی کرپشن پر آنکھیں بندکر رکھی ہوئی ہے لیکن عوام اُن کو
بلدیاتی الیکشن میں بھر پور شکست سے دوچار کرکے اُن سے بدلہ لے گی ان
خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں
نے کہا کہ انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ صوبائی حکومت کے چھ ماہ
گزر گئے مگر ابھی تک صوبے میں کوئی بھی ترقیاتی کام شروع نہیں ہوا جو اُن
کی نا اہلی ہے ، اپنے وزراء کی کرپشن پر انکھیں بند کرکے عمران خان عوام کو
دھوکہ دے رہے ہیں ، قومی وطن پارٹی کے ممبران اسمبلی کیخلاف کوئی بھی ثبوت
منظر عام پر نہیں لائے جا سکے ، ہمارے ممبران اسمبلی سے عوام مطمئن ہیں
اور اُن کی کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، بغیر وزارت کے بھی وہ عوامی
خدمت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ بلدیاتی
الیکشن میں عوام آفتاب خان شیر پاؤ کے ہاتھ مضبوط کرتے ہوئے اُنکے جماعت کے
اُمیدواروں کو کامیاب کرائینگے اور پی ٹی آئی کو بلدیاتی الیکشن میں اپنی
حیثیت کا اندازہ لگ جائے گا ۔
0 comments:
Post a Comment
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔