Wednesday 27 November 2013

ادبی تنظیم تانڑاادبی ٹولنہ کا اجلاس ٹولنہ کے صدر فضل معبود صائم کی صدار ت میں تھانہ پبلک لائبریری بلڈنگ میں منعقد ہوا۔

تھانہ(صبح سوات )تھانہ کی ادبی تنظیم تانڑاادبی ٹولنہ کا اجلاس ٹولنہ کے صدر فضل معبود صائم کی صدار ت میں تھانہ پبلک لائبریری بلڈنگ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیمی امور پر بحث کے علاوہ غیر طرحی مشاعرہ ہوا۔ مشاعرہ میں جن شعراء نے کلام سُنایا اُن میں پیر ہاشم جان صابر سرہندی، شہباز محمد ۔ محمد نعیم ریحان، علی محمد شاہد، خلیل الرحمٰن خلیل، محسن حساس، بخت زمین نگار، زرنوش شہاب، جاوید اظہر، میاں فضل حمید شاہین ، فضل سبحان ساجداور فضل معبود صائم شامل ہیں۔ اجلاس میں ایک قرار داد کے زریعے مالا کنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور دیگر ذمہ دار حکام سے اپیل کی گئی کہ مالاکنڈ یونیوسٹی میں پشتو ایم فل، اورپی ایچ ڈی کا آغاز کیا جائے ۔اجلاس میں اس امر پر مایوسی اور افسردگی کا اظہار کیا گیا کہ اس سے بعد میں قائم ہونے والی یونیورسٹیوں میں پشتو پی ایچ ڈی شروع ہوچکا ہے ۔ اجلاس میں توقع ظاہر کی گئی کہ موجودہ وائس چانسلر اس طرف بھی خصوصی توجہ دیں گے۔ اور شعراء ادباء کا دیرینہ مطالبہ حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لیں گے۔

0 comments:

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔