Wednesday, 27 November 2013

بنیادی مرکز صحت اوڈیگرام میں اوٹ ریچ موبائل سروس کا باقاعدہ افتتاح


مینگورہ ( اسٹاف رپورٹر) ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے پاپولیشن اینڈ سوشل ویلفیئر نادیہ شیر خان نے بنیادی مرکز صحت اوڈیگرام میں اوٹ ریچ موبائل سروس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ، اس سہولت سے یونین کونسل کوکارئ ، اوڈیگرام ، مانیار ، شموزئ ، اسلام پور اور قمبر کے ہزاروں خواتین زچہ بچہ بیماریوں سے متعلق مستفید ہونگے ، اس سروس کا اہتمام خیبر پختونخوا پرائمری ہیلتھ کیئر نے کیا ، واضح رہے کہ اس سہولت میں ایک لیڈی ڈاکٹر اور ایک ایل ایچ وی مختلف دیہات جا کر زچہ بچہ بیماریوں سے متعلق خواتین کو نہ صرف مشورے دیتی ہے بلکہ انو مفت ادویات لیبارٹری ٹسٹ اور الٹراساؤنڈ کی سہولت بھی فراہم کرے گی اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی نادیہ شیر خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کو مفت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں اور اس ضمن میں تمام موجود وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، ڈسٹرکٹ منیجر کے پی ایچ محمد سجاد مٹہ نے کہا کہ اس وقت ضلع سوات میں چار زچہ بچہ سنٹرز اور دو اوٹ ریچ موبائل سروس کام کر رہے ہیں جس سے ہزاروں خواتین مستفید ہو رہی ہیں جبکہ تمام بنیادی مراکز صحت میں عملہ موجود ہے اور مفت ادویات بھی فراہم کی جارہی ہے اس موقع پر عمران یوسفزئ مانیٹرنگ افیسر بھی موجود تھے ،

0 comments:

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔