پاک وومن پراجیکٹ کے مانیٹرنگ ایویلیشن افیسرمحمدیارپریس کا نفرنس سے خطاب
مینگورہ(صبح
سوات)پاک وومن پراجیکٹ کے مانیٹرنگ ایویلیشن افیسرمحمدیارنے کہاہے کہ
مذکورہ پراجیکٹ خواتین،بچیوں اورمعذورافرادکے معاشرتی اورسماجی حقوق کے لئے
کام کررہاہے اس مقصد کے لئے پراجیکٹ تین صوبوں ،کئی اضلاع اورحلقوں میں
مصروف عمل ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سوات پریس کلب میں
پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر عاصمہ ،سدرہ ،ساجدعلی
،محمداشرف اورپراجیکٹ کے دیگر عہدیداروممبران بھی موجود تھے،انہوں نے کہاکہ
الیکشن سے قبل ہم نے سروے کیا تھا جس میں عوام کی منتخب ممبران اسمبلی سے
توقعات اوران کے مطالبات معلوم کئے جس میں عوام کی جانب سے کرپشن ،بے
روزگاری خاتمہ اورمہنگائی کا خاتمہ کرنے سمیت انہیں بنیادی سہولیات کی
فراہمی کے مطالبات اورتوقعات شامل تھے ،عوام کی جانب سے سامنے آنے والے
مطالبات کو ہم متعلقہ حلقوں کے ایم پی ایز کوپہنچادیتے ہیں اوروہ انہیں
اسمبلی فلور پراٹھاتے ہیں،اسی طرح الیکشن کے بعدبھی ہم نے اسی طرح کا سروے
کیا اورعوامی مطالبات وتحفظات کومعلوم کیاجس کا مقصد عوام کی آواز،رائے
،تجاویز،صوبائی اراکین کے کرداراورذمہ داریاں اجاگر کرنا ہے ،انہوں نے
کہاکہ پاک وومن پراجیکٹ صحت اورتعلیم پر بھی کام کررہا ہے اور اس مقصد
کیلئے کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں،انہوں نے کہاکہ عوام کی یہ بھی رائے ہے کہ
ممبران اسمبلی اخراجات میں کمی کرکے ملنے والے فنڈکا زیادہ ترحصہ ترقیاتی
کاموں پر صرف کریں،انہوں نے کہاکہ ہم وقتاََ فوقتاََ سیمیناراوردیگرپروگرام
بھی کرتے ہیں جس میں عوام کو شرکت کی دعوت دے کر ان کے مطالبات اوران کی
حکومت سے توقعات معلوم کرتے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔