Wednesday, 27 November 2013

محکمہ تعلیم مالاکنڈ (خواتین ) کے زیر اہتمام سپورٹس ٹورنامنٹ اتھلیٹکس مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔


تھانہ(صبح سوات)محکمہ تعلیم مالاکنڈ (خواتین ) کے زیر اہتمام سپورٹس ٹورنامنٹ اتھلیٹکس مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔ سابق ڈی ای او (زنانہ) مالاکنڈ رابعہ انیس فائنل ڈے کی مہمان خصوصی تھیں۔ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول غونڈو بالا میں ہونے والے اتھلیٹکس (پی ٹی شو مارچ پاس ) کے اختتامی مقابلے منعقد ہوئے جن میں مارچ پاسٹ میں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول شریف آباد نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ گرلز مڈل سکول جلالہ اور غریب آباد نے سیکنڈ اور گرلز مڈل سکولز قالدرہ، ہیبت گرام، اور اشکئی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پی ٹی شو میں شریف اباد گرلز مڈل سکول نے پہلی غونڈو بالا گرلز مڈل سکول نے دوسری ااور گرلز مڈل سکول سیندنو نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ تقریب میں مختلف سکولوں کی سربراہوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر (خواتین)چارسدہ رابعہ انیس نے کھیل کود اور دیگر ہم نصابی سرگرمیوں کی اہمیت اور ضرورت پرروشنی ڈالی اور اساتذہ پر زور دیا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ بچیوں کو نصابی سرگرمیوں کے مواقع لازمی فراہم کریں۔ کیونکہ لڑکوں کے ساتھ ساتھ یہ لڑکیوں کا بھی بُنیادی حق ہے۔ اور زرخیز ذہن کے لئے تعلیم اداروں میں ہم نصابی سر گرمیوں کا ہونے لازمی ہے۔

0 comments:

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔