Wednesday 27 November 2013

یونیورسٹی آف سوات کے مین اوڈیگرام کیمپس میں منگل کے روز سواستولٹریری سوسائٹی کے زیراہتمام تقریری مقابلوں کاانعقادکیاگیا

مینگورہ(صبح سوات)یونیورسٹی آف سوات کے مین اوڈیگرام کیمپس میں منگل کے روز سواستولٹریری سوسائٹی کے زیراہتمام تقریری مقابلوں کاانعقادکیاگیاجس میں مختلف شعبہ جات کے طلبہ نے اردواورانگریزی زبان میں مختلف موضوعات پرتقاریرکیں۔وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرجہان زیب خان نے تقرری مقابلوں کے انعقادکوطلبہ کی ذہنی نشوونماکیلئے ایک اہم اقدام قراردیتے ہوئے اس بات پرزوردیاکہ تقریری مقابلوں جیسی صحت مندسرگرمیاں مستقبل میں بھی منعقدکی جائیں۔ یونیورسٹی آف سوات کی جانب سے جاری پریس ریلیزکے مطابق مختلف شعبہ جات کے طلبہ نے ’’ٹیکنالوجی کاپاکستانی نوجوانوں پراثر‘‘ ’’بین المذاہب ہم آہنگی‘‘اور’’ثقافتی اقدارمیں تبدیلی کااثر‘‘جیسے مختلف موضوعات پرمدلل تقاریرکیں ۔ انگریزی زبان میں ہونے والے تقریری مقابلے میں لاء اینڈشریعہ ڈیپارٹمنٹ کے طالب علم رشیداحمدفیضی نے پہلی، سنٹرآف منیجمنٹ سائنسزکے طالب علم فہدنے دوسری جبکہ انسٹی ٹیوٹ آف اکنامکس ، سوشل اینڈڈیولپمنٹ سٹڈیزکے طالب علم شفیع اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ اردوزبان میں منعقدہ تقریری مقابلے میں لاء اینڈشریعہ ڈیپارٹمنٹ کے طالب علم ریاض علی نے پہلی، انسٹی ٹیوٹ آف اکنامکس ، سوشل اینڈڈیولپمنٹ سٹڈیزکے طالب علم اظہار احمدنے دوسری جبکہ لاء اینڈشریعہ ڈیپارٹمنٹ کے طالب علم سیف الدین نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی ۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمدجہان زیب خان نے کہاکہ تقریری مقابلوں جیسی صحت مندسرگرمیوں کے انعقادکابنیادی مقصدطلباء وطالبات کے اندرخوداعتمادی پیداکرنااوران میں مثبت سوچ کوپروان چڑھاناہے ۔انہوں نے کہاکہ حال ہی میں یونیورسٹی آف سوات نے مختلف طلبہ سوساٹیاں قائم کی ہیں تاکہ طلباء وطالبات کواپنے ٹیلنٹ کے اظہارکے بہترمواقع میسرآسکے ۔ بعدازاں وائس چانسلرنے تقریری مقابلوں میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبہ میں شیلڈزتقسیم کیں۔

0 comments:

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔