Wednesday 27 November 2013

ڈینگی کے روک تھام کے لئے اقدامات

 سوات ،مستقبل قریب میں ڈینگی کے روک تھام کے لئے پلان تیار

سوات (صبح سوات)سوات ،مستقبل قریب میں ڈینگی کے روک تھام کے لئے پلان تیار ،مچھر مار سپرے ،لاروے کے خاتمے اور عوام میں آگاہی مہم کے لئے ضلعی انتظامیہ نے صوبائی حکومت سے ساڑھے تین کروڑ کے فنڈز مانگ لئے ،سوات کے 21یونین کونسل دینگی کے لئے حساس قرار ،ڈینگی کے روک تھام کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ،ڈی جی ہیلتھ اور سوات سے تعلق رکھنے والے ممبران صوبائی و قومی اسبملی کی عدم شرکت ،اعلی سطح اجلاس میں شرکت نہ کرکے سوات کے ممبران اسمبلی کے عوام دوستی کا پول کھل گیا ،ملاکنڈ ڈویوثرن کے دیگر اضلاع کے ممبران اسمبلی کی بھر پور شرکت ،سوات سے تعلق رکھنے والے صرف تین ایم پی ایز نادیہ شیر خان ،عز یزاللہ گران ،محیب اللہ اور ایم این اے مسرت احمد شریک ہوئے تفصیلات کے مطابق اس سال سوات میں ڈینگی وباء پھوٹنے سے سرکاری جطورپر دس ہزار جبکہ غیر سرکار ی طورپر تیس ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ڈینگی وباء سے 60سے زائد افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے آئندہ سال اس مرض کے روک تھام کے لئے ضلعی انتظامیہ نے ایک پلان تیار کرلیا ہے پلان کے تحت دسمبر سے سوات اپریل 2014تک مچھر مار سپرے ،لاروے کا خاتمہ اور آگاہی مہم کے لئے اقدامات اُٹھائے جائینگے جس کے لئے ضلعی انتظامیہ نے صوبائی حکومت سے ساڑھے تین کروڑ روپے کے فنڈز مانگ لئے ہیں اس بارے کمشنر جرگہ ہال سیدوشریف میں ملاکنڈ ڈیوثرن کے تمام ممبران اسمبلی اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کا ایک اعلی سطح اجلاس طلب کیا گیاتھا پلان کے حوالے سے کمشنر ملاکنڈ ڈویوثرن افسرخان اور اے سی سوات فرخ عتیق نے شرکاء کو آگاہ کیا اجلاس کو بتایاگیا کہ سوا ت میں 21یونین کونسلوں کو ڈینگی مرض کے حوالے سے آئندہ سال حساس قرار دیدیا گیا ہے جن میں مینگورہ شہر او ر آس پاس کے گیارہ یونین کونسلوں کو حساس ترین قرار دید یا گیا ہے ان تمام یونین کونسلوں میں مچھر مار سپرے ،ڈینگی کے لاروں کے خاتمے اور عوام میں ا س بیماری سے روک تھا م اور اگاہی مہم کے لئے ٹیمیں تشکیل دید ئیے گئے ہیں جن میں لیڈ ی ہیلتھ وزیٹر گھروں کے اندر اور ڈاکٹر ز ،سکاوٹس ،سوات یوتھ اوردیگر رٖضاکار ٹیمں دیگر مقامات پر اس مہم میں حصہ لینگے اعلی سطح اجلاس میں سوات سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی مراد سعید ،سلیم الرحمان ،فضل حکیم ،جعفرشاہ ،محمود خان ،قیموس خان ،ڈاکٹر امجد نے اس اجلاس کو غیر ضروری قرار دے کر عد م شرکت کی حالانکہ یہ اجلاس سوات کے عوام کے مسقبل کے حوالے سے انتہائی اہم اجلاس تھا سوات میں ڈینگی کے مرض کے روک تھام کے لئے اس اعلی سطح اجلاس میں صوبائی وزیر صحت شوکت یوسفزئی اور ڈی جی ہیلتھ نے بھی شرکت کی زحمت گوارہ نہیں کی اجلاس میں سوات کے ممبران صوبائی وقومی اسمبلی نادیہ شیر خان ،محیب اللہ خان ،عزیز اللہ گران اور مسرت احمد زیب شریک ہوکر اس بیماری کے روک تھا م اور عوام کے حفاظت کے حوالے سے تجاویز دئیے اجلاس میں ملاکنڈ ڈیوثرن سے تعلق رکھنے والے ایم پی ایز بخت بیدار خان،حاجی منعیم خان ،مظفر سید ایڈوکیٹ اور دیگر نے اس مہلک بیماری کے روک تھام کے لئے مختلف تجاویز دیئے اور پنجاب حکومت سے ا س مرض کے روک تھام کے لئے مدد لینے کی بھی سفارش کردی اجلاس میں تمام اضلاع کے ڈی سیز اور ڈی ایچ اوز نے بھی شرکت کی اور اپنے اپنے علاقوں کے میں اس بیماری کے روک تھام کے حوالے سے تجاویز دیئے.

ڈینگی بل

 خیبرپختونخواہ اسمبلی سے ڈینگی مچھر اور مرض کے خاتمہ کابل پاس کرائیں گے

سوات (بیورو چیف ) ملاکنڈ ڈویژن سے منتخب ارکان صوبائی اسمبلی جلد ہی متفقہ طور پر خیبرپختونخواہ اسمبلی سے ڈینگی مچھر اور مرض کے خاتمہ کابل پاس کرائیں گے تاکہ ڈینگی کے آنے والے خطرات سے بروقت مؤثر طور پر نمٹا جاسکے ۔ یہ فیصلہ بدھ کے روز کمشنر ملاکنڈ ڈویژن افسر خان کی زیرصدارت منعقدہ ایک روزہ ڈویژنل ڈینگی کانفرنس میں کیاگیا ۔ کانفرنس کااہتمام ضلعی انتظامیہ سوات ، عالمی ادارہ صحت اور مرلن نے مشترکہ طور پر کیاتھا اوراس کا عنوان تھا ’’حاصل شدہ تجربات اور مستقبل کالائحہ عمل ‘‘ کانفرنس میں سینیٹر امرجیت ملہوترا ، ایم این اے مسرت احمد زیب ، ایم پی ایز محب اللہ خان ، عزیز اللہ گران ، نادیہ شیرخان ، نگینہ خان ، مظفرسید ، بخت بیدار خان اورعبدالمنعم خان کے علاوہ ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن عبداللہ خان ، ڈویژن کے ساتوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ، ڈی ایچ اوز، ماہر ڈاکٹروں ، عالمی ادارہ صحت ومرلن کے نمائندوں اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ تمام منتخب نمائندے اورانتظامی افسران اس بات پر متفق ہوئے کہ گزشتہ سال ملاکنڈ ڈویژن ، خصوصاً سوات میں ڈینگی مرض نے جس وسیع پیمانے پر نقصان کیا اس کاتقاضا ہے کہ ہم اس مرض کو دوبارہ سراٹھانے نہ دیں اور ماحول میں موجود انڈوں کو آئندہ موسم بہار سے پہلے پہلے مکمل طور پر تلف کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس مرض کے خاتمہ کیلئے منتخب نمائندوں ، سرکاری افسران واہلکاروں ، سیاسی ورکروں ، علماء ، میڈیا اورتمام طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگ مل کر کام کریں اورڈینگی انڈوں کے ان تمام ذرائع کو اپریل 2014ء سے پہلے پہلے ختم کریں جہاں ان انڈوں سے لاروے اورمچھر بننے کے امکانات ہوں ۔ شرکائے سیمینار نے متفقہ رائے دی کہ خدانخواستہ دینگی دوبارہ پھیل یا تو اس میں اموات کی شرح45فیصد سے زائد ہوگی اورتیسری بار وبا کی صورت میں متاثرہ علاقوں سے نقل مکانی کی ضرورت ہوگی ۔ تاہم ساتوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے اس عزم کااظہارکیا کہ آئندہ کالائحہ عمل مؤثر طور پر بروئے کارلایاجائیگا اورتوقع ہے کہ یہ موذی مرض دوبارہ نہیں پھیلے گا۔ شرکاء نے اسمبلی سے متفقہ طور پر بل پاس کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد مرض کی روک تھام کیلئے ضروری فنڈز بھی دستیاب ہوسکیں گے قبل ازیں کمشنر ملاکنڈ افسرخان نے سیمینار کے اغراض ومقاصد پرروشنی ڈالی جبکہ اے سی سوات فرخ عتیق نے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی ۔

ضلع بونیر میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ

بونیر ضلع بھر میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ جاری دورانیہ سولہ گھنٹوں سے تجاوز کرگیا

بونیر(صبح سوات ) بونیر ضلع بھر میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ جاری دورانیہ سولہ گھنٹوں سے تجاوز کرگیا۔ عوام کو سخت مشکلات درپیش کوئی پوچھنے والا نہیں۔بالخصوص تحصیل سالارزئی میں اکثر اوقات فالٹ کے نام پر تین اور چار گھنٹے مسلسل بجلی بند کی جاتی ہے۔اس کے برعکس عوام پر اوور بلینگ کے بم برسائے جارہے ہیں۔عوام نے جاری ناروالوڈ شیڈنگ کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کیمطابق ضلع بونیر میں واپڈا بونیر نے بونیر ی عوام کو سردی کے اس موسم میں بھی لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے نہیں بخشا۔اور پورے ضلع میں سالہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔جس سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔جبکہ بونیر ضلع جو کہ ماربل صنعت سے مالامال ہے۔ اور یہاں سے حکومت کو ستر فیصد ریوینو ملتی ہے ۔پھر بھی لوڈشیڈنگ کے عذاب سے یہ صنعت بھی دن بدن زوال پذیر ہوتا جارہا ہے۔اس کے علاوہ بجلی سے منسلک دیگر کاروباری حضرات بھی سر پر ہاتھ رکھے بیٹھے ہیں۔جبکہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے شام اور صبح کے وقت میں گھروں میں بھی کافی مشکلات درپیش ہوتے ہیں۔اس قسم کے حالت پر بونیر سے منتخب نمائندوں نے کان اور آنکھیں بند کر دی ہے۔بالخصوص تحسیل سالارزئی میں اکثر اوقات فیڈر پر فالٹ کے نام پر گھنٹوں گھنٹوں بجلی غائب کی جاتی ہے۔ جس سے عوام کی مشکلات بڑھ گئی ہے عوام نے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ٹیوٹرز کا اجلاس، خوازہ خیلہ

خوازہ خیلہ میں علا مہ اقبال اوپن یو نیو رسٹی اسلام آباد کے ٹیو ٹرز کا ایک اہم اجلاس


سوات (صبح سوات) خوازہ خیلہ میں علا مہ اقبال اوپن یو نیو رسٹی اسلام آباد کے ٹیو ٹرز کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ذاہد خان ٗ ریا ض ٗ فضل تواب ٗ رحم زیب ٗ انور خان اور شہنشاہ نے شرکت کی تمام ٹیو ٹرز نے ڈائر یکٹر محبوب علی خان کے کا ؤ شوں کو سہر اتے ہو ئے کہا ہے کہ ان کی کو ششوں سے ملا کنڈ ڈویژن میں داخلوں کی تعداد پو رے ملک میں امتیا زی حیثیت رکھتی ہے ڈا ئر یکٹر محبوب علی خان ایک فر ض شناس ٗ دیا نت دار آفیسر ہیں جو ضلع بھر میں تما م ٹیو ٹرز کو ہر وقت عزت دی ہے بٹ خیلہ سے تعلق رکھنے والے صاحب نے جو اخبا ری بیان جا ری کیا تھا وہ من گھڑت ہے جس پر تحصیل خوازہ خیلہ کے تمام ٹیو ٹر اخباری بیان پر بھر پو رمذمت کر تے ہیں۔

وکلا ء بر ادری نے عدالتوں سے با ئیکا ٹ کیا

سوات (صبح سوات )پا کستان با ر کو نسل اور خیبر پختون خوازہ بار کو نسل کی اپیل پر خوازہ خیلہ میں تحصیل بار ایسوسی ایشن کے صدر لیا قت علی خان ایڈوکیٹ اور جنرل سیکر ٹر ی کشور علی خان ایڈوکیٹ کے ہدایات پر وکلا ء بر ادری نے عدالتوں سے با ئیکا ٹ کیا اور کسی بھی مقدمے میں پیشی نہیں کی تحصیل بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکر ٹر ی کشور علی خان نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ سپر یم کو رٹ آف پا کستان کے احاطہ میں وفاقی پو لیس کے طرف سے وکلا ء پر تشدد افسوس سناک واقعہ ہے پر امن احتجا ج ہر شہر ی کا حق ہے پا نچ ڈویژن کے وکلا ء ہا ئی کو رٹ بنچ کی قیام کے لئے احتجا ج ریکا رڈ کر رہے تھے کہ پو لیس کے ساتھ ہا تھا پا ئی شروع ہو گئی جس پر پو لیس نے وکلا ء پر تشد د کیا پو لیس کے طرف سے وکلا ء پر تشدد کیخلاف خیبر پختون خواہ بار کو نسل جو ہدایات دیگا اس پر تحصیل بار ایسوسی ایشن خوازہ خیلہ عمل در آمد کر یں گی

بشام بازارمیں انجمن ہلال احمراور جرمن ریڈ کراس کے زیر اہتمام صفائی مہم کے حوالے سے واک انعقاد


بشام ( صبح سوات )بشام بازارمیں انجمن ہلال احمراور جرمن ریڈ کراس کے زیر اہتمام صفائی مہم کے حوالے سے واک انعقاد ۔سکولوں کے بچوں اورانجمن ہلال احمراور جرمن ریڈ کراس کے رضاکاروں نے بازار میں لوگوں کو صفائی کے حوالے سے بتایا ۔تفصیلات کے مطابق انجمن ہلال احمراور جرمن ریڈ کراس کے زیر اہتمام بشام بازار میں صفائی کے حوالے سے ایک واک کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سکولوں کے بچوں انجمن ہلال احمراور جرمن ریڈ کراس کے رضا کاروں اور دیگر مختلف طبقہ ہائے کے لوگوں نے شرکت کی ۔ واک بازار کے مختلف حصوں سے ہوتی ہوئی مین چوک پہنچی جہاں انجمن ہلال احمراور جرمن ریڈ کراس کے رضا کاروں نے لوگوں کو صفائی کے فوائد اور اس کے نقصانات کے حوالے سے بتایا۔انہوں نے کہا ہمارے دین میں صفائی کو نصف ایمان سمجھا جاتا ہے اور صفائی نہ کرنے سے مختلف بیماریاں پھیل جاتی ہے اسلئے لوگ صفائی کو اہمیت دے ۔اس موقع پر بشام بازار میں قرانی آیات اور دیگر اہم چیزوں کیلئے مختلف مقامات پر بکس لگائے گئے ۔

پورن ہیڈکواٹر ہسپتال میں اے سی پورن ممتاز خان اور انچارج ادکٹر غفور احمد کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا


پورن( صبح سوات)پورن ہیڈکواٹر ہسپتال میں اے سی پورن ممتاز خان اور انچارج ادکٹر غفور احمد کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ہسپتال کے تمام ملازمین نے شرکت کی ۔اے سی پورن نے ہسپتال عملہ کو متنبہ کیا کہ ہسپتال میں ڈیوٹی کے وقت وردی میں ہونا لازمی ہے۔تاکہ کلاس فور ،ڈسپنسر اور ڈاکٹر ز کی پہچان مشکل نہ ہوں۔انہوں ے کہا کہ حاضری یقینی بانئی جائے۔اور انسانی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔اے سی پورن نے کلاس فور ملازمین کو متنبہ کرتے ہوئے کہا۔کہ وہ اپنے فرائض منصبی بہتر طریقے سے انجام دیں ۔وقت پر ڈیوٹی کیلئے ائے اگر دوران ڈیوٹی کسی اہلکا ر کو غیر حاضر پایا گیا۔تو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔انچارج ڈاکٹر غفوراحمد نے تمام سٹاف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا۔ کہ ہسپتال میں گورپ بندی سے اجتناب کیا جائے۔کیونکہ گورپ بندی سے میرا نفرت ہے اور میں کسی قسم کی گروپ بندی کا قائل نہیں ۔نیز تمام ملازمین کو ایک بار پھر کہتا ہوں ۔ کہ ہر ایک اپنی ڈیوٹی خوش اسلوبی سے انجام دیں۔میں خود ڈیوٹی سر انجام دیتا رہونگا۔جب میں خود حاضر ہوں تو دوسرا کون ہوگا جو میرے ہوتا ہواغیر حاضر رہے۔انہوں نے کہا کہ وہ دن چلے گئے جب خلیل خان فاختہ اڑیا کرتے تھے۔لہٰذااپنے عزت کے ساتھ ساتھ میرے عزت کا بھی خیال رکھنا ہوگا۔ہمارا پیشہ مقدس ہے اور اس مقدس پیشے کا خیال رکھنا ہسپتال کے بڑے سے بڑے اور چھوٹے سے چھوٹے ملازم پر فرض ہے۔یاد رکھوں اگر کسی کو ڈیوٹی گران گزرتی ہو ۔تو یہاں سے دوسرے ہسپتال کو تبدیل ہونے کی کوشش کریں۔ڈیوٹی اور نظم و نسق برقرار رکھنے میں مجھ سے کوئی نرمی کا امید نہ رکھے۔بہتر یہی ہوگا کہ کام چور ملازمین خوشی سے یہ ہسپتال چھوڑ دیں ۔اور کسی دوسرے ہسپتال میں ایڈجسٹ ہوجائے۔

کمبڑ بازارکے کمیٹی تحلیل کی گئی ماہ جنوری میں نئی کابینہ تشکیل کیا جائیگا

میدان (صبح سوات) کمبڑ بازارکے کمیٹی تحلیل کی گئی ماہ جنوری میں نئی کابینہ تشکیل کیا جائیگا،ہمارے تمام کمیٹی ممبران احتساب کے لئے تیار ہے،اس خیالات کا اظہار دیر لوئیر میدان کمبڑ زبازار انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت علی نے بروز منگل کمبڑ بازار کے مقام ایک میٹینگ کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ میں نے کمبڑ بازار دوکانداروں کے خدمات 22سال کی ہے،جب کہ شاہی ملک جان نے 20سال عہدہ سنبھال کر خدمات کی ہیں،تما م دوکانداران کے خدمت میں اپیل کی جاتی ہے اگر ہمارے خلاف کوئی اعتراضات یا کرپشن شکایات ہو تو میرے ساتھ احتساب کر سکتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ ہم نے اب تک اپنی ڈیوٹی ایمانداری،دیانت داری سے کیا ہے،انہوں نے کہا کہ کمبڑ بازار میں بشمول لال قلعہ17 مارکیٹیں ہیں تمام ماکیٹوں کے75ممبران ہیں یہ ممبران کمیٹی آج سے تحلیل تصور کیا جائیگا،اور31دسمبر تک ہمارے کمیٹی ممبران سے احتساب کسی بھی وقت ہر کوئی کر سکتا ہے،اور جنوری میں نیا کابینہ تشکیل دیا جائیگا،نیز تحلیل شدہ کمیٹی نئی کمیٹی منتخب ہونے تک (31دسمبر)خدمات سرانجام دینگے،عبوری کمیٹی میں ڈاکٹر شوکت علی،بخت ذادہ،ملک سید،گل محمد،شاہی ملک جان،گل زمین وغیرہ شامل ہیں۔۔۔۔

آٹا مہنگا ہے کم وزن پر روٹی فر وخت کر تے رہینگے بلا جواز جر مانوں سے تنگ آچکے ہیں


خوازہ خیلہ (صبح سوات ) آٹا مہنگا ہے کم وزن پر روٹی فر وخت کر تے رہینگے بلا جواز جر مانوں سے تنگ آچکے ہیں تندور مالکا نان نے احتجاجاً تندوروں کو بند کر کے مقامی انتظامیہ کیخلاف احتجا جی مظاہرہ کیا جس کی قیادت بازار کے صدر شیر عالم خان کا کا نے کی احتجا جی مظاہرہ مٹہ چوک سے شروع ہو کر بازار میں سے گزرتے ہو ئے بشام چوک پر اختتام پز یر ہوا جس میں تندور مالکانان نے مقامی انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ روز روز جر مانوں سے تنگ آکر کا روبار کو بند کر نے پر مجبو ر ہو گئے ہیں ایک طرف آٹا کے نر خ آسمان سے با تیں کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف لکڑ یوں کے فی من میں اضا فہ ہوا ہے جس کیوجہ سے سرکا ری نر خ پر روٹی فروخت کر نا ممکن نہیں شیر عالم خان کا کا نے کہا کہ ایک سازش کے تحت مرکزی حکو مت نے آٹا کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جس سے ہر طرف مہنگا ئی ہی مہنگا ئی ہو گئی ہے مگر اب عوام با شعور ہیں اور ہر قسم چالو ں سے ہو شیا ر ہو چکے ہیں ہم آٹے کی قیمت بلا جواز اضا فہ قبول کر نے کو تیار نہیں مر کزی حکو مت پنجاب کی طرز پر سوات میں آٹے کے ارزاں نر خ کو یقینی بنا ئے انہو ں نے مقامی انتظا میہ سے اپیل کی ہے کہ جر مانوں کے بجا ئے آٹا کے تھیلے میں حا لیہ اضافہ کے مطابق نر خ مقرر کر یں تا کہ تندور مالکا نان کی بے چینی ختم ہو

یونیورسٹی آف سوات کے مین اوڈیگرام کیمپس میں منگل کے روز سواستولٹریری سوسائٹی کے زیراہتمام تقریری مقابلوں کاانعقادکیاگیا

مینگورہ(صبح سوات)یونیورسٹی آف سوات کے مین اوڈیگرام کیمپس میں منگل کے روز سواستولٹریری سوسائٹی کے زیراہتمام تقریری مقابلوں کاانعقادکیاگیاجس میں مختلف شعبہ جات کے طلبہ نے اردواورانگریزی زبان میں مختلف موضوعات پرتقاریرکیں۔وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرجہان زیب خان نے تقرری مقابلوں کے انعقادکوطلبہ کی ذہنی نشوونماکیلئے ایک اہم اقدام قراردیتے ہوئے اس بات پرزوردیاکہ تقریری مقابلوں جیسی صحت مندسرگرمیاں مستقبل میں بھی منعقدکی جائیں۔ یونیورسٹی آف سوات کی جانب سے جاری پریس ریلیزکے مطابق مختلف شعبہ جات کے طلبہ نے ’’ٹیکنالوجی کاپاکستانی نوجوانوں پراثر‘‘ ’’بین المذاہب ہم آہنگی‘‘اور’’ثقافتی اقدارمیں تبدیلی کااثر‘‘جیسے مختلف موضوعات پرمدلل تقاریرکیں ۔ انگریزی زبان میں ہونے والے تقریری مقابلے میں لاء اینڈشریعہ ڈیپارٹمنٹ کے طالب علم رشیداحمدفیضی نے پہلی، سنٹرآف منیجمنٹ سائنسزکے طالب علم فہدنے دوسری جبکہ انسٹی ٹیوٹ آف اکنامکس ، سوشل اینڈڈیولپمنٹ سٹڈیزکے طالب علم شفیع اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ اردوزبان میں منعقدہ تقریری مقابلے میں لاء اینڈشریعہ ڈیپارٹمنٹ کے طالب علم ریاض علی نے پہلی، انسٹی ٹیوٹ آف اکنامکس ، سوشل اینڈڈیولپمنٹ سٹڈیزکے طالب علم اظہار احمدنے دوسری جبکہ لاء اینڈشریعہ ڈیپارٹمنٹ کے طالب علم سیف الدین نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی ۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمدجہان زیب خان نے کہاکہ تقریری مقابلوں جیسی صحت مندسرگرمیوں کے انعقادکابنیادی مقصدطلباء وطالبات کے اندرخوداعتمادی پیداکرنااوران میں مثبت سوچ کوپروان چڑھاناہے ۔انہوں نے کہاکہ حال ہی میں یونیورسٹی آف سوات نے مختلف طلبہ سوساٹیاں قائم کی ہیں تاکہ طلباء وطالبات کواپنے ٹیلنٹ کے اظہارکے بہترمواقع میسرآسکے ۔ بعدازاں وائس چانسلرنے تقریری مقابلوں میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبہ میں شیلڈزتقسیم کیں۔

محکمہ تعلیم مالاکنڈ (خواتین ) کے زیر اہتمام سپورٹس ٹورنامنٹ اتھلیٹکس مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔


تھانہ(صبح سوات)محکمہ تعلیم مالاکنڈ (خواتین ) کے زیر اہتمام سپورٹس ٹورنامنٹ اتھلیٹکس مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔ سابق ڈی ای او (زنانہ) مالاکنڈ رابعہ انیس فائنل ڈے کی مہمان خصوصی تھیں۔ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول غونڈو بالا میں ہونے والے اتھلیٹکس (پی ٹی شو مارچ پاس ) کے اختتامی مقابلے منعقد ہوئے جن میں مارچ پاسٹ میں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول شریف آباد نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ گرلز مڈل سکول جلالہ اور غریب آباد نے سیکنڈ اور گرلز مڈل سکولز قالدرہ، ہیبت گرام، اور اشکئی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پی ٹی شو میں شریف اباد گرلز مڈل سکول نے پہلی غونڈو بالا گرلز مڈل سکول نے دوسری ااور گرلز مڈل سکول سیندنو نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ تقریب میں مختلف سکولوں کی سربراہوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر (خواتین)چارسدہ رابعہ انیس نے کھیل کود اور دیگر ہم نصابی سرگرمیوں کی اہمیت اور ضرورت پرروشنی ڈالی اور اساتذہ پر زور دیا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ بچیوں کو نصابی سرگرمیوں کے مواقع لازمی فراہم کریں۔ کیونکہ لڑکوں کے ساتھ ساتھ یہ لڑکیوں کا بھی بُنیادی حق ہے۔ اور زرخیز ذہن کے لئے تعلیم اداروں میں ہم نصابی سر گرمیوں کا ہونے لازمی ہے۔

باجوڑ ایجنسی سلارزئی قبائل کا گر ینڈ جر گے علاقے میں امن وامان کے صورتحال مذید بہتر بنانے کا اعلان


باجوڑ ایجنسی (صبح سوات) باجوڑ ایجنسی سلارزئی قبائل کا گر ینڈ جر گے علاقے میں امن وامان کے صورتحال مذید بہتر بنانے کا اعلان زرائع کے مطابق باجوڑ ایجنسی کے سلارزئی قبائل کا گر ینڈ جر گہ گزشتہ روز انور زیب خان کے رہائشگاہ راغگان میں منعقد ہوا ۔ جر گے میں پو لیٹکل ایجنٹ سید عبد الجبار شاہ ۔ اسد سرور ۔ تحصیلدار سر دار یوسف ۔ انور زیب خان ۔ ملک محمد یونس ۔ ملک غلام رسول کان ملک اورنگزیب خان ۔ ایواب خان انیس خان اور دیگر قبائلی مشران نے شر کے کی ۔ جر گے میں فیصلہ کیا کیا کہ علاقے میں مکمل امن قائم رکھا جائیگا ۔ جر گے سے خطاب کر تے ہوئے پو لیٹکل ایجنٹ عبد الجبار شاہ ۔ ممبر قومی اسمبلی شہاب الد ین خان نے کہا کہ علاقے میں امن وامان کے صورتحال کنٹرول میں ہے اور علاقے میں مکمل امن قائم ہے ۔ کیونکہ سلارزئی قبائل نے علاقے میں امن کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہے ۔ اُ نہوں نے کہا کہ علاقے میں عنقر یب مذ ید ترقیاتی کام شروع کی جائینگے ۔ جس سے علاقے میں امن تر قی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا ۔

باجوڑ ایجنسی کو خوبصورت بنائے مہم 28 نومبر سے شروع ہو رہاہے

باجوڑایجنسی ( صبح سوات ) باجوڑ ایجنسی میں مکمل امن بحال اب باجوڑ ایجنسی کے عوام نے او باجوڑ ایجنسی کو خوبصورت بنائے مہم 28 نومبر سے شروع ہو رہاہے ۔ سیکورٹی فورسز اور پولیٹکل انتظامیہ باجوڑایجنسی کے زیر اہتمام ایجنسی بھر کے تمام کاروباری مراکز سکولوں کالجوں میں صفائی شروع کر نے کا اعلان ۔ اس سلسلے میں منگل کے روز ایجنسی ہیڈکوارٹر خار میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ لوگوں قبائلی عمائدین اور پو لیٹکل انتظامیہ کے اہلکاروں میں صفائی اور ستھرائی اور باجوڑ کو ہر لحاظ سے خوبصورت بنانے کے حوالے سے شعور اور اگاہی اجاگر کرنے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں بر یگیڈئر حیدر کما نڈ نٹ با جو ڑ سکاؤٹس کر نل میر امیر علی،پو لیٹکل ایجنٹ عبد الجبار شاہ،اے پی اے خار اسد سرور ،اے پی اے نا واگئی سہیل خان،تحصیلدا ران،قبا ئیلی مشران اور تا جر برادری کے صدور کے علاوہ تمام سر کاری محکموں کے افسران نے شر کت کی۔ تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے بر یگیڈئر حیدر ۔کر نل میر امیر علی،پو لیٹکل ایجنٹ عبد الجبار شاہ نے کہ با جو ڑ ایجنسی کو صاف ستھرا بنا نے اور امن کے پیغام کو دنیا تک پہنچا نے کے لئے بروز جمعرات سے تمام افیسرز ،سکو لوں کے طلباء اور عوام نکل کر صفا ئی کے اس مہم میں حصہ لیں گے۔اور یہ ثا بت کریں گے کہ با جو ڑ ایجنسی کے عوام ترقی پسند،صفائی پسند اور امن پسند لوگ ہے۔اس مقصد کے لئے تمام تاجر مراکز میں کمیٹیاں بنا کر صفائی مہم میں حصہ لیں گے۔جبکہ محکمہ صحت اور تعلیم کے ادارو ں میں بھی صفائی کا مہم چلایا جائے گا۔جوکہ عوام کو صفائی کا پیغام دے گا۔ ایجنسی کے تمام علاقوں میں سیکورٹی فورسز پو لیٹکل انتظامیہ کے زیر اہتمام علاج معالجے کے مراکز ہستپال ڈسپنسریاں سکولوں کالجوں اور ایجنسی کے تمام بازاروں میں صفائی مہم شروع کی جائینگے ۔ انھوں نے بتایاکہایجنسی بھر میں ہفتہ صفائی منارہاہے تاکہ لوگوں میں صفائی اور ستھرائی کے بارے میں شعور اجاگر کیا جاسکیں انھوں نے بتایا کہ ایجنسی کے لوگوں میں صفائی اور ستھرائی کے بارے میں شعور کے کمی کے باعث ایجنسی میں امراض پھیل رہی ہیں۔ہفتہ صفا ئی انتظا مات کے سلسلے میں منعقدہ جرگہ سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا ہے اُ نہوں نے کہ کہ با جو ڑ ایجنسی میں قبا ئیلی مشران ،عوام اور سیکیورٹی فورسز کے قر با نیو ں سے مکمل طور پر امن و امان قا ئم ہو گیا ہے۔اور اب با جو ڑ ایجنسی کو خو بصو رت اور سر سبز بنا نے کے لئے بھی مشران اور نوجوان نسل اگے اکر اپنا کر دار ادا کریں۔ مقررین نے کہا کہ اس موقع پر ایجنسی میں جاری تمام تر قیاتی منصو بوں کا جا ئزہ بھی لیا جا ئے گا۔اور تر قیاتی منصو بو ں میں نا قص میٹریل اور کو تاہی پر کا روا ئی کی جائے گی۔تا جر برادری اور عوامی حلقوں نے اس مہم کو مثبت اور خوش ائند قرار دیکرمکمل حمایت اور ساتھ دینے کی یقین دہا نی کرادی۔

ادبی تنظیم تانڑاادبی ٹولنہ کا اجلاس ٹولنہ کے صدر فضل معبود صائم کی صدار ت میں تھانہ پبلک لائبریری بلڈنگ میں منعقد ہوا۔

تھانہ(صبح سوات )تھانہ کی ادبی تنظیم تانڑاادبی ٹولنہ کا اجلاس ٹولنہ کے صدر فضل معبود صائم کی صدار ت میں تھانہ پبلک لائبریری بلڈنگ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیمی امور پر بحث کے علاوہ غیر طرحی مشاعرہ ہوا۔ مشاعرہ میں جن شعراء نے کلام سُنایا اُن میں پیر ہاشم جان صابر سرہندی، شہباز محمد ۔ محمد نعیم ریحان، علی محمد شاہد، خلیل الرحمٰن خلیل، محسن حساس، بخت زمین نگار، زرنوش شہاب، جاوید اظہر، میاں فضل حمید شاہین ، فضل سبحان ساجداور فضل معبود صائم شامل ہیں۔ اجلاس میں ایک قرار داد کے زریعے مالا کنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور دیگر ذمہ دار حکام سے اپیل کی گئی کہ مالاکنڈ یونیوسٹی میں پشتو ایم فل، اورپی ایچ ڈی کا آغاز کیا جائے ۔اجلاس میں اس امر پر مایوسی اور افسردگی کا اظہار کیا گیا کہ اس سے بعد میں قائم ہونے والی یونیورسٹیوں میں پشتو پی ایچ ڈی شروع ہوچکا ہے ۔ اجلاس میں توقع ظاہر کی گئی کہ موجودہ وائس چانسلر اس طرف بھی خصوصی توجہ دیں گے۔ اور شعراء ادباء کا دیرینہ مطالبہ حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لیں گے۔

فسٹ ائیر کے طالب علم نے عشق میں نا کا می کی وجہ سے کھوپڑی پر گو لی مار کر زندگی کی داستا ن کو حتمی شکل دے دی


شانگلہ (صبح سوات )شانگلہ چکیسر میں فسٹ ائیر کے طالب علم نے عشق میں نا کا می کی وجہ سے کھوپڑی پر گو لی مار کر زندگی کی داستا ن کو حتمی شکل دے دی ۔ خو د کشی کی خبر سے علا قے میں کہرام مچ گیا ،ہرانکھ غم سے نم رہی۔ تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ شب فسٹ ائیر کا طالب علم دانش بلال ولد ڈاکٹر سر باز خان ( مرحوم) سکنہ چکیسر شانگلہ نے اپنے ماں کو پسند کی لڑ کی کا رشتہ مانگنے کیلئے کہا تھا کہ جس پر اس کی ماں نے بار ہا انکار کر دیا مگر گزشتہ شب دانش بلا ل نے پستول سے گو لی مار کر اپنے زند گی کی داستان کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بند کر دیا ۔ بعدازاں انہیں سینکڑوں اشکبار انکھوں کے سامنے گزشتہ روز آبا ئی گاؤں میں سپرد خا ک کر دیا ، نماز جنازہ میں علا قے کے لوگ، کالج کے اسا تذہ کلاس فیلوز سمیت مختلف مکاتب فکر کے شخصیا ت نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

ڈرون حملوں کے حوا لے سے تحریک انصاف کی پا لیسی تضا دات کا شکار ہے

شانگلہ (صبح سوات)رکن قو می اسمبلی ڈاکٹر عبا د اللہ خان خان نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں کے حوا لے سے تحریک انصاف کی پا لیسی تضا دات کا شکار ہے ، ہنگو میں ہو نے والے ڈرون حملے کی ایف آئی آر نا معلوم افراد کے خلاف در ج کی گئی ، جو ان کی دو غلی پا لیسی کی عکا سی کر تی ہے ، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے ملکی سالمیت کے خلاف ہے اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے دورہ امریکہ کے دوران ڈرون حملوں کے حوالے سے امریکی حکام کو دوٹو ک الفاظ میں آگاہ کیا کہ ڈرون حملے پاکستان کی سالمیت اور وقار کے منا فی ہے ، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پشاور شو میں صرف با ہر سے آئے ہو ئے نام نہاد لیڈ ران نے تقاریر کی اور خیبر پختونخوا سے کسی کو بولنے تک نہیں دیا گیا اور خیبر پختونخوا کے پختونوں سے صرف تالیاں بجا ئی گئی

نو جوانوں اور مزدوروں کوروزگاردینا کرپشن ہے قومی وطن پارٹی بار بار کریں گی ، آمان اللہ خان سواتی


شانگلہ (صبح سوات )شانگلہ حیات شہید فور س کے سر کردہ رکن آمان اللہ خان سواتی نے کہا ہے کہ نو جوانوں اور مزدور وں کو رو زگار دینا کر پشن ہے تو قو می وطن پارٹی بار باریہ کرپشن کریں گی عمران خان نے قو می وطن پارٹی کے وزرا ء پر کرپشن کی الزمات لگا ئے یہ الزمات جھوٹ اور بے بنیا د ہے ، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس کو ئی ثبو ت نہیں ہے اور اگر ہے تو قوم کے سامنے لا ئیں ۔سا بق وزیر بخت بیدار خان نے شانگلہ میں تین انگلش میڈیم کا لجو ں کا اعلان کیا گیا اور ان کا لجوں میں ہزاروں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے وزرا ء خود کرپشن میں ملو ث ہے اور عمران خان ان کے خلاف کچھ کر نے میں بے بس ہے ، قومی وطن پارٹی پختون قوم کو روزگار دینا کرپشن ہے تو قومی وطن پارٹی کا ہر وزیر او ر ورکر کرپشن کر یں گے ۔

تھانہ میں ایک کروڑ اسی لاکھ روپے کی لاگت سے ٹرانسفامر ز مرمتی ورکشاپ قائم کر دیا گیا

بریکوٹ (صبح سوات ) تھانہ میں ایک کروڑ اسی لاکھ روپے کی لاگت سے ٹرانسفامر ز مرمتی ورکشاپ قائم کر دیا گیا ۔ پلانٹ سے ضلع سوات مالاکنڈ ایجنسی ، ضلع دیر لوئر ، اپراور ملحقہ علاقوں کو فائدہ پہنچ جائے گا۔ قرب و جوار کے جلے ہوئے ٹرانسفارمر کو اب نوشہرہ لے جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔پہلے مہینوں میں ٹرانسفامر مرمت کیا جاتا تھا جبکہ اس ورکشاپ کے قیام کے بعد اب ہفتوں میں مرمت ہو گا ۔اس سلسلے میں ری کلیمیشن پلانٹ میں ایک تقریب منعقد ہوا جس سے چئیر مین سٹینڈنگ کمیٹی براائے واٹر اینڈ پاور سنیٹر زاہد خان، سنیٹر امر جیت ملہوترا، جی ایم الیکٹرک پاور کمپنی شوکت حسین اور دیگر مقریرین نے خطاب کیا۔ تقریب میں عوامی نشنل پارٹی ضلع دیر کے ضلعی صدر شاہ حسین یوسفزئی، سابق ایم پی اے شیر شاہ خان واپڈ ا حکام ایس ای سوات سرکل بخت زادہ، ایکسئن سوات شیر رحمان خان، ایکسئن تیمرگرہ ڈویژن ریاض خان، ایکسئن ایم اینڈ ٹی سوات سرکل اختر حسین خان، ظاہر شاہ ایم ڈی سوات الیکٹرک پاور کمپنی اور واپڈا کے مقامی افسراوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنیٹر زاہد خان نے کہا کہ مقامی سطح پر ورکشاپ قائم کرنے سے لوگوں کو بہت فائدہ ہوگا اور اب ٹرانسفارمر خراب ہونے کی صورت میں دور دور تک لے جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اور نہ ہی صارفین کو ہفتوں انتظار اور چندہ جمع کرنے کی ضرورت پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ گرمی میں اس علاقے کو 300 میگا واٹ بجلی کی ضرورت ہوتی ہے لیکن بد قسمتی سے وہ اس علاقے کے صارفین کو نہیں مل رہی۔ اور لوڈ کی وجہ سے بیک وقت کئی کئی ٹرانسفامر جل جاتے ہیں۔ جس کا خمیازہ صارفین کو بھگتنا پرتا ہے۔ سنیٹر زاہد خان نے کہا کہ تھانہ میں 220 کے وی گریڈ سٹیشن کی منظوری ہوچکی ہے جس کے لئے باقاعدہ اراضی بھی خریدی جاچکی ہے جس پر بہت جلد تعمیر جکاکام شروع کیا جائے گا۔ جس سے علاقے میں بجلی کی کمی اور غیر ضروری لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔ تقریب میں عمائدین علاقہ اور سماجی شخصیات نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اور ورکشاپ کے قیام پر جی ایم شوکت حسین اور ایم ڈی ظاہر شاہ خان کی کوششوں کو سراہا۔

بنیادی مرکز صحت اوڈیگرام میں اوٹ ریچ موبائل سروس کا باقاعدہ افتتاح


مینگورہ ( اسٹاف رپورٹر) ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے پاپولیشن اینڈ سوشل ویلفیئر نادیہ شیر خان نے بنیادی مرکز صحت اوڈیگرام میں اوٹ ریچ موبائل سروس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ، اس سہولت سے یونین کونسل کوکارئ ، اوڈیگرام ، مانیار ، شموزئ ، اسلام پور اور قمبر کے ہزاروں خواتین زچہ بچہ بیماریوں سے متعلق مستفید ہونگے ، اس سروس کا اہتمام خیبر پختونخوا پرائمری ہیلتھ کیئر نے کیا ، واضح رہے کہ اس سہولت میں ایک لیڈی ڈاکٹر اور ایک ایل ایچ وی مختلف دیہات جا کر زچہ بچہ بیماریوں سے متعلق خواتین کو نہ صرف مشورے دیتی ہے بلکہ انو مفت ادویات لیبارٹری ٹسٹ اور الٹراساؤنڈ کی سہولت بھی فراہم کرے گی اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی نادیہ شیر خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کو مفت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں اور اس ضمن میں تمام موجود وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، ڈسٹرکٹ منیجر کے پی ایچ محمد سجاد مٹہ نے کہا کہ اس وقت ضلع سوات میں چار زچہ بچہ سنٹرز اور دو اوٹ ریچ موبائل سروس کام کر رہے ہیں جس سے ہزاروں خواتین مستفید ہو رہی ہیں جبکہ تمام بنیادی مراکز صحت میں عملہ موجود ہے اور مفت ادویات بھی فراہم کی جارہی ہے اس موقع پر عمران یوسفزئ مانیٹرنگ افیسر بھی موجود تھے ،

سوات پریس کلب کے سینئرصحافیوں کا ایک اجلاس زیرصدارت غلام فاروق منعقدہوا


مینگورہ(اسٹاف رپورٹر)سوات پریس کلب کے سینئرصحافیوں کا ایک اجلاس زیرصدارت غلام فاروق منعقدہواجس میں متفقہ طورپر آئندہ سال2014 کیلئے سوات پریس کلب اورسوات یونین آف جرنلسٹس کیلئے کابینہ تشکیل دی گئی جس کی رو سے رشیداقبال کوپریس کلب کا صدر،غفورخان عادل کو نائب صدر،محبوب علی کو جنرل سیکرٹری،انورزیب کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری،جاویداقبال میرخانخیل کو جائنٹ سیکرٹری اورناصرعالم کو فنانس سیکرٹری چنا گیا،اسی طرح حضرت بلال کو سوات یونین آف جرنلسٹس کیلئے صدر،سلیمان یوسفزئی کو سینئرنائب صدر،شوکت علی کو نائب صدر،شیرین زادہ کو جنرل سیکرٹری،خورشید عمران کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری،سعیدالرحمان کوجائنٹ سیکرٹری اورافتخارعلی کو فنانس سیکرٹری مقررکیاگیاجبکہ متفقہ طورپر غلام فاروق کوچیف آرگنائزرمنتخب کیاگیا،اس کے علاوہ صلاح الدین ،فضل رحیم خان،قاسم یوسفزئی ،فیاض ظفر،میاں سیدعمرناصح اورممتازاحمدصادق کو ایگزیکٹیوکونسل کے ممبران مقررکیاگیا ،اس موقع پر نئی تشکیل کردہ کابینہ کے ارکان نے عزم کیا کہ وہ پریس کلب کی ترقی اور تمام ممبران کے مسائل کے حل کیلئے کوشش کریں گے اور اس مقصد کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اورخاص کر میڈیا کالونی کے قیام کیلئے بھرپوراندازمیں جدوجہدکریں گے۔

نیٹو سپلائی کی بندش پختونخوا کے عوام کی ترجمانی ہے ، عمران خان واحد لیڈر ہے جو امریکہ کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں

مینگورہ (صبح سوات)پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے سیکرٹری لیبر امین جان گل دا نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں کے ذریعے بے گناہ افراد کو مارا جا رہا ہے ، نیٹو سپلائی کی بندش پختونخوا کے عوام کی ترجمانی ہے ، عمران خان واحد لیڈر ہے جو امریکہ کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، کرپشن کیخلاف صوبائی حکومت کا جہاد جاری رہے گا اور ایسے افیسرز اور ممبران پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں چل سکتے جو کرپٹ اور بد عنوان ہو ، ممبران اسمبلی کو بااختیار بنایا جائے تمام محکموں کو اُن کے ساتھ تعاون کی ہدایات جاری کئے جائیں ،مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت ہر ممکن اقدامات اُٹھارہی ہے اور اُن کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا ، وفاقی حکومت نے مہنگائی کا طوفان لا کر غریب عوام کو مزید مشکلات سے دوچار کیا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزادی کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی فلاح بہبود کیلئے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت ہر ممکن اقدامات اُٹھا رہی ہے اور اس ضمن میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے تفصیلی ملاقات بھی ہوئی ہے وزیراعلیٰ نے مزدوروں کو درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے ، انہوں نے کہا کہ کرپشن اور بد عنوانی کیخلاف صوبائی حکومت کا جہاد جاری رہے گا پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کیساتھ کرپٹ اور بد عنوان افیسرز اور ممبران نہیں چل سکتے ، عوام سے الیکشن کے دوران جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کرکے دکھائیں گے ، انہوں نے مہنگائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے غریب عوام پر اضافی ٹیکسز کا بوجھ ڈال کر اُن سے جینے کا حق چھین لیا ہے غریب عوام دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں جبکہ ٹیکسز میں اضافے کے باعث اشیائے خوردو نوش ، بجلی ، گیس اور دیگر ضروریات زندگی کی قیمتیں دگنی ہو چکی ہے جو عام آدمی کے دسترس سے باہر ہوتی جا رہی ہے ، ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی کے بارے میں امین جان گل دا نے کہا کہ ڈرون حملے ملکی سالمیت اور خودمختیاری پر وار ہے جس کی پی ٹی آئی نے پہلے بھی مخالفت کی اور آج بھی کر رہے ہیں اگر دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنا ہے تو طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا ہو گا ورنہ ملک میں امن خواب ہی رہ جائیگا ، نیٹو سپلائی کی بندش پختونخوا کے عوام کے احساسات کی ترجمانی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان واحد لیڈر ہے جو امریکہ کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، ملک کے عوام کو چاہئے کہ وہ عمران خان کے دست و بازو بن کر اس جہاد میں اُن کا ساتھ دے ۔

سابق تحصیل ناظم سوات شاہ دوران خان نے کہا ہے کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والی پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اپنے کرپٹ وزراء کیخلاف بھی کارروائی کرے

مینگورہ (صبح سوات) قومی وطن پارٹی کے صوبائی رہنما و سابق تحصیل ناظم سوات شاہ دوران خان نے کہا ہے کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والی پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اپنے کرپٹ وزراء کیخلاف بھی کارروائی کرے ، چھ ماہ گزر جانے کے باوجود پورے صوبے میں کوئی بھی ترقیاتی کام شروع نہیں ہوا جو صوبائی حکومت کی نا اہلی کا واضح ثبوت ہے ، قومی وطن پارٹی کے ممبران اسمبلی سے عوام مطمئن ہیں اور اُن کی کارکردگی روز روشن کی طرح عیاں ہیں ، عمران خان نے اپنے وزراء کی کرپشن پر آنکھیں بندکر رکھی ہوئی ہے لیکن عوام اُن کو بلدیاتی الیکشن میں بھر پور شکست سے دوچار کرکے اُن سے بدلہ لے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ صوبائی حکومت کے چھ ماہ گزر گئے مگر ابھی تک صوبے میں کوئی بھی ترقیاتی کام شروع نہیں ہوا جو اُن کی نا اہلی ہے ، اپنے وزراء کی کرپشن پر انکھیں بند کرکے عمران خان عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں ، قومی وطن پارٹی کے ممبران اسمبلی کیخلاف کوئی بھی ثبوت منظر عام پر نہیں لائے جا سکے ، ہمارے ممبران اسمبلی سے عوام مطمئن ہیں اور اُن کی کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، بغیر وزارت کے بھی وہ عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ بلدیاتی الیکشن میں عوام آفتاب خان شیر پاؤ کے ہاتھ مضبوط کرتے ہوئے اُنکے جماعت کے اُمیدواروں کو کامیاب کرائینگے اور پی ٹی آئی کو بلدیاتی الیکشن میں اپنی حیثیت کا اندازہ لگ جائے گا ۔

حسن قرات کے ضلعی مقابلوں میں اصغرر علی نے پہلی پوزیشن حاصل کی


مینگورہ(صبح سوات)سوات میں حسن قرات کے ضلعی مقابلوں میں اصغرر علی نے پہلی پوزیشن حاصل کی،گزشتہ روز مدرسہ فرقانیہ سیدو شریف میں حسن قرات کے سالانہ ضلعی مقابلے منعقد ہوئے جس میں ضلع بھر کے سکولوں اور دینی مدارس کے طلبہ نے حصہ لیا ان مقابلوں میں اصغر علی سکنہ منگلورنے پہلی امداد اللہ امانکوٹ نے دوسرا اور اشوکت علی سکنہ منگلور نے تیسرا پوزیشن حاصل کیا ۔

جماعت اسلامی خیبر پختونخواکے امیر پروفیسرمحمد ابراہیم خان اور قیم صوبہ شبیر احمد خان 29نومبر کو سوات ایک روزہ دورہ کریں گے


مینگورہ (صبح سوات)جماعت اسلامی خیبر پختونخواکے امیر پروفیسرمحمد ابراہیم خان اور قیم صوبہ شبیر احمد خان 29نومبر کو سوات ایک روزہ دورہ کریں گے ۔جماعت اسلامی سوات میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق امیر صوبہ اور قیم صوبہ 29نومبرکو صبح10بجے ادارہ الخدمت الاسلامیہ بنڑ مینگورہ میں نومنتخب اراکین ضلعی شورٰی سے حلف لیں گے اور دوپہر 2بجے برادر تنظیمات اور ضلعی شعبہ جات کے ناظٰمین سے خطاب کریں گے ۔

مینگورہ شہر اور سیدو شریف روڈ پر ٹریفک اہلکاروں کی چابکدستی کے باعث ٹریفک رواں دواں


مینگورہ (صبح سوات) مینگورہ شہر اور سیدو شریف روڈ پر ٹریفک اہلکاروں کی چابکدستی کے باعث ٹریفک رواں دواں ، سیدو روڈ پر واقع ہسپتال اور کچہری پر ٹریفک اہلکاروں کی اچھی ڈیوٹی کے باعث ٹریفک رواں دواں ہے تفصیلات کے مطابق مینگورہ سیدو شریف روڈ پر ٹریفک اہلکار صابر حسین اور دیگر کی چابکدستی کے باعث ٹریفک میں کوئی خلل نہیں ، عوامی حلقوں نے مذکورہ ٹریفک اہلکاروں کو اچھی ڈیوٹی دینے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بالا افسران ایسے ہی ایماندار اہلکاروں کو تعینات کرکے شہر میں ٹریفک کے مسائل کم کر سکتے ہیں ۔

ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن سوات کا ایک تعزیتی اجلاس


مینگورہ (صبح سوات)گذشتہ روز کو ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن سوات کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت رضاء اللہ ایڈووکیٹ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن منعقد ہوا ، جسمیں محترم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ پشاور کے جوان العمر بیٹے کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ، اجلاس میں کثیر تعداد میں وکلاء نے شرکت کی ، اور مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی ، اور اللہ تعالیٰ سے لواحقین کو صبر تحمل عطاکرنے کی استدعا کی ، اجلاس میں ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن سوات نے محترم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اور اس کے خاندان کیساتھ اس اندونہاک غم برابر شریک ہونے کا اظہار کیا

رحیم آباد کےمکینے علاقہ بھر پور احتجاج پر مجبور ہوجائنگے


مینگورہ (صبح سوات) تھانہ رحیم آباد کی بلڈنگ سے بیشک ہم خوش ہے ا س میں ہمارے ہی پولیس والے ہمارے ہی حفاظت کیلے ڈیو ٹی انجام دے رہے ہے لیکن بلڈنگ ٹھہکداروں نے نکاس اب کا کوئی انتظام نہیں کیا راستہ عام کو پانی کا نالہ سمجھ کر رقم وصول کر کے چلا گیا جس پر منتخب رکن اسمبلی اور انتظامیہ کی خاموشی حیران کن ہے ان خیالات کا اظہا رتھانہ رحیم آبا دکے عقب کے رہایشیوں حاجی سخی ملک ،حاجی اسفندیار،حاجی ملنگ قاری عبدالرحمان ،شیر محمد خان ،علی اکبر،حیات خان،زاہد خان ،فر حان خان ، سردار ،کاشف اور اقبال حسین وغیرہ نے میڈیا کے نمائند وں سے باتیں کر تے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ ہم نے تھانہ کی عمارت کے مو قع پر بذریعہ درخواست ایس ایچ او تھانہ رحیم آباد ۔ڈپٹی کمشنر سوات ۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر سوات تحصیل نائب ناظم شا ہ دوران اور سا بق صوبائی وزیر واجد علی خان سے با ر ہاں مطالبہ کیا کہ خدارا ٹھیکدارسے پانی کی نکاس اب کا بندوبست کریں لیکن کسی نے ہمارے فریادنہ سنی اور یہی کہ کر ٹر خایا کہ نکاس اب کا بندوبست ہو جائے تب راستہ عام کو پختہ بھی کی جائی گی ایس ایچ او متعلقہ نے اس بارے محکمہ پولیس سے بذریعہ تحریریدرخواست مطالبہ بھی کیا کہ ٹھیکدارکو اس وقت تک رقم ادا نہ کیا جائے تب تک انہوں نے نکاس اب کا بندوست نہ کیا ہو لیکن اس پر بھی کسی نے ایکشن نہیں لیا ٹھیکدار نے ملی بھگت سے رقم ھتیا لیا اور چلا گیا مذکورہ راستہ عام سب سے بڑا راستہ ہے جس پر اب تھانہ کے استعمال کی سارے پانی بہہ رہی ہے جس سے خواتین ،بچوں اور بو ڑھوں کو شدید مشکلا ت کاسامنا کر نا پڑرہاہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سوات ۔ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان سے مطالبہ ہے کہ تھانہ رحیم آباد کے نکاس اب کا بندوبست کیا جائے ورنہ مکینے علاقہ بھر پور احتجاج پر مجبور ہوجائنگے ۔

Tuesday 26 November 2013

سوات پولیو مہم کا آغاز

سوات‘ بائیکاٹ ختم‘ پولیو مہم کا آغاز ‘ 65یونین کونسلو ں میں 4لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

سوات( صبح سوات)سوات میں چارروزہ انسداد پولیو مہم شروع جن میں چارلاکھ سے زائد بچوں کو پولیوکے قطرے پلائے جائینگے،سوات میں انسداد پولیوکی چارروزہ مہم شروع سوات میں ای پی آی کے کوڈینٹر ڈاکٹر رحمت الہی نے میڈیا کو بتایاکہ سوات کے 65یونین کونسلو ں میں چارلاکھ چوبیس ہزار سے زائد پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیوکے قطرے پھیلائے جاینگے جن کے لئے بارہ سوسے زائد ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ سوات میں قیام امن کے بعد پولیوکا کوئی کیس سامنے نیں آیا جن کا بنیادی وجہ محکمہ صحت کی کوشیشیں اور عوام کا تعاون ہے انہوں نے کہاکہ سوات میں پولیوویکسین پھیلانے میں کسی بھی قسم کی مشکلات نہیں تاہم ضلعی انتظامیہ ان کے ساتھ بھرپورتعاون کررہی ہے دوسرے طرف سوات میں خواتین ورکرز ایل ایچ ڈبلیوپروگرام ایسوسیشن کی صدر ناہیدبی بی نے کہا کہ ہم نے پولیو ویکسین پلانے کا بائیکاٹ ختم کردیاہے اور تما م ایل ایچ ڈبیلو اب پولیومہم میں بھرپورحصہ لے رہے ہیں ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ سوات کے عوام ان کے ساتھ بہت زیادہ تعاون کرتے ہیں اور خواتین کو پولیو کے قطرے پھیلانے میں کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنانہیں ہے۔

مویشیوں کیلئے مفت ادویات، کالام

کالام کے 20 گاؤں میں سولہ ہزار جانوروں کومفت ٹیکے اور کرم کش ادویات فراہم کی گئی
مینگورہ (صبح سوات)
کالام کے 20 گاؤں میں سولہ ہزار جانوروں کومفت ٹیکے اور کرم کش ادویات فراہم کی گئی جس سے تحصیل کالام کے بیس گاؤں میں سولہ ہزار مویشیوں کو مفت ادویات فراہم کرنے کے لئے مہم چلا دی گئی ،جسیے کالام کے عوام نے بہت سراہا ، لاسونہ تنظیم کے جانب سے پراجیکٹ منیجر ظہور احمد ، امجدعلی ، اور ڈاکٹر انعام اللہ نے لائیوں سٹاک کے ڈاکٹروں کی موجودگی میں یہ کرم کش ادویات فراہم کردی ، اس موقع پر لاسونہ پراجیکٹ کے ڈاکٹرانعام اللہ نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کالام تحصیل میں سولہ ہزار سے زیادہ جانوروں کو مفت ادویات ویکسین اور کرم کش ادویات فراہم کردی ہے جسے کالام کے بیس دوردراز گاؤں کے لوگ مستفید ہوچکے ہیں ، اس مہم سے جانوروں کے متعدی بیماری کے روک تھام ہوسکے گا ، انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی کئی گھنٹے پیدل سفر کرکے دوردارز علاقوں میں جانوروں کو مفت ادویات پہنچادی ہے ، اور مختلف گاؤں میں لوگوں کو خوراک دینے کے جدید طریقوں کے ٹریننگ دی ہے جس سے کالام کے عوام نے بہت زیادہ سراہا ہے اور لائیوسٹاک کے ڈاکٹروں نے انعام اللہ پراجیکٹ منیجر ظہور احمد کا شکریہ ادا کیا ۔

سوات پیرامیڈیکس سٹاف کا وزیر اعلیٰ سے مطالبہ

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پیرامیڈیکل سٹاف کے انتہائی جائز مطالبات کے حل کیلئے فوری طور پر خود مداخلت کریں

مینگورہ (صبح سوات)و
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پیرامیڈیکل سٹاف کے انتہائی جائز مطالبات کے حل کیلئے فوری طور پر خود مداخلت کریں ، انصاف اور تبدیلی کے نعرے پر تحریک انصاف کو صوبے کے پیرا میڈیکس سمیت تمام عوام نے ووٹ دیئے تھے ، ہم نے موجودہ حکومت کو جائز مسائل کے حل کیلئے وقت دینے کے خاطر پورے 6 دن تک اپنے آواز کو ایوانوں تک پہنچانے کیلئے احتجاج کا انتہائی مساسب اور نرم راستہ اختیار کیا تاکہ نومنتخب نمائندوں کو ہمارے مسائل کے حل کیلئے مناسب وقت مل سکے اور سرکاری ہسپتالوں میں علاج کرنے والے غریب عوام بھی کسی طرح متاثر نہ ہو، لیکن آفسوس کا مقام ہے کہ ہمارے منتخب نمائندے بہت زیادہ توقعات کے باوجود ان مسائل کے حل میں ناکام رہے ، اسلئے بلاخر 27 نومبر کو مجبوراً تمام صوبے کے ہسپتالوں کی طرح سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال میں بھی پیرامیڈیکل سٹاف مکمل طور پر ہڑتال پر ہونگے ، صر ایمر جنسی کو ایمر جنسی کور دیا جائیگا ، اس دوران پیرامیڈیکل سٹاف کی بھر پور کوشش ہوگی کہ غریب عوام کو تکلیف نہ پہنچے ، پھر بھی اس قسم کے حالات پیدا کرنے کیلئے چونکہ حکومت وقت ہمیں مجبور کررہی ہے ، اسلئے تمام عوام سے اس سلسلے میں پیشگی معذرت خواہ ہیں، امید ہے کہ وزیر اعلیٰ ہمارے جائز مطالبات یعنی نمبر1 ٹائم سکیل آپ گریڈیشن نمبر 2 ہیلتھ پروفیشنل الاونس اور نمبر 3 ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کے ساتھ پیرامیڈیکس کی رجسٹریشن جیسے بنیادی جائز اور اہم مسائل جلد سے جلد حل کی جائے تاکہ نوبت ہڑتال جیسے انتہائی اقدام تک نہ پہنچے ۔

پاک وومن پراجیکٹ کا پریس کا نفرنس

پاک وومن پراجیکٹ کے مانیٹرنگ ایویلیشن افیسرمحمدیارپریس کا نفرنس سے خطاب

مینگورہ(صبح سوات)پاک وومن پراجیکٹ کے مانیٹرنگ ایویلیشن افیسرمحمدیارنے کہاہے کہ مذکورہ پراجیکٹ خواتین،بچیوں اورمعذورافرادکے معاشرتی اورسماجی حقوق کے لئے کام کررہاہے اس مقصد کے لئے پراجیکٹ تین صوبوں ،کئی اضلاع اورحلقوں میں مصروف عمل ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سوات پریس کلب میں پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر عاصمہ ،سدرہ ،ساجدعلی ،محمداشرف اورپراجیکٹ کے دیگر عہدیداروممبران بھی موجود تھے،انہوں نے کہاکہ الیکشن سے قبل ہم نے سروے کیا تھا جس میں عوام کی منتخب ممبران اسمبلی سے توقعات اوران کے مطالبات معلوم کئے جس میں عوام کی جانب سے کرپشن ،بے روزگاری خاتمہ اورمہنگائی کا خاتمہ کرنے سمیت انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے مطالبات اورتوقعات شامل تھے ،عوام کی جانب سے سامنے آنے والے مطالبات کو ہم متعلقہ حلقوں کے ایم پی ایز کوپہنچادیتے ہیں اوروہ انہیں اسمبلی فلور پراٹھاتے ہیں،اسی طرح الیکشن کے بعدبھی ہم نے اسی طرح کا سروے کیا اورعوامی مطالبات وتحفظات کومعلوم کیاجس کا مقصد عوام کی آواز،رائے ،تجاویز،صوبائی اراکین کے کرداراورذمہ داریاں اجاگر کرنا ہے ،انہوں نے کہاکہ پاک وومن پراجیکٹ صحت اورتعلیم پر بھی کام کررہا ہے اور اس مقصد کیلئے کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں،انہوں نے کہاکہ عوام کی یہ بھی رائے ہے کہ ممبران اسمبلی اخراجات میں کمی کرکے ملنے والے فنڈکا زیادہ ترحصہ ترقیاتی کاموں پر صرف کریں،انہوں نے کہاکہ ہم وقتاََ فوقتاََ سیمیناراوردیگرپروگرام بھی کرتے ہیں جس میں عوام کو شرکت کی دعوت دے کر ان کے مطالبات اوران کی حکومت سے توقعات معلوم کرتے ہیں۔