پورن(
صبح سوات)پورن ہیڈکواٹر ہسپتال میں اے سی پورن ممتاز خان اور انچارج ادکٹر
غفور احمد کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ہسپتال کے
تمام ملازمین نے شرکت کی ۔اے سی پورن نے ہسپتال عملہ کو متنبہ کیا کہ
ہسپتال میں ڈیوٹی کے وقت وردی میں ہونا لازمی ہے۔تاکہ کلاس فور ،ڈسپنسر اور
ڈاکٹر ز کی پہچان مشکل نہ ہوں۔انہوں ے کہا کہ حاضری یقینی بانئی جائے۔اور
انسانی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔اے سی پورن نے کلاس فور ملازمین کو متنبہ
کرتے ہوئے کہا۔کہ وہ اپنے فرائض منصبی بہتر طریقے سے انجام دیں ۔وقت پر
ڈیوٹی کیلئے ائے اگر دوران ڈیوٹی کسی اہلکا ر کو غیر حاضر پایا گیا۔تو اس
کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔انچارج ڈاکٹر غفوراحمد نے تمام سٹاف کو
مخاطب کرتے ہوئے کہا۔ کہ ہسپتال میں گورپ بندی سے اجتناب کیا جائے۔کیونکہ
گورپ بندی سے میرا نفرت ہے اور میں کسی قسم کی گروپ بندی کا قائل نہیں ۔نیز
تمام ملازمین کو ایک بار پھر کہتا ہوں ۔ کہ ہر ایک اپنی ڈیوٹی خوش اسلوبی
سے انجام دیں۔میں خود ڈیوٹی سر انجام دیتا رہونگا۔جب میں خود حاضر ہوں تو
دوسرا کون ہوگا جو میرے ہوتا ہواغیر حاضر رہے۔انہوں نے کہا کہ وہ دن چلے
گئے جب خلیل خان فاختہ اڑیا کرتے تھے۔لہٰذااپنے عزت کے ساتھ ساتھ
میرے عزت کا بھی خیال رکھنا ہوگا۔ہمارا پیشہ مقدس ہے اور اس مقدس پیشے کا
خیال رکھنا ہسپتال کے بڑے سے بڑے اور چھوٹے سے چھوٹے ملازم پر فرض ہے۔یاد
رکھوں اگر کسی کو ڈیوٹی گران گزرتی ہو ۔تو یہاں سے دوسرے ہسپتال کو تبدیل
ہونے کی کوشش کریں۔ڈیوٹی اور نظم و نسق برقرار رکھنے میں مجھ سے کوئی نرمی
کا امید نہ رکھے۔بہتر یہی ہوگا کہ کام چور ملازمین خوشی سے یہ ہسپتال چھوڑ
دیں ۔اور کسی دوسرے ہسپتال میں ایڈجسٹ ہوجائے۔
0 comments:
Post a Comment
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔