Wednesday 27 November 2013

ضلع بونیر میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ

بونیر ضلع بھر میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ جاری دورانیہ سولہ گھنٹوں سے تجاوز کرگیا

بونیر(صبح سوات ) بونیر ضلع بھر میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ جاری دورانیہ سولہ گھنٹوں سے تجاوز کرگیا۔ عوام کو سخت مشکلات درپیش کوئی پوچھنے والا نہیں۔بالخصوص تحصیل سالارزئی میں اکثر اوقات فالٹ کے نام پر تین اور چار گھنٹے مسلسل بجلی بند کی جاتی ہے۔اس کے برعکس عوام پر اوور بلینگ کے بم برسائے جارہے ہیں۔عوام نے جاری ناروالوڈ شیڈنگ کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کیمطابق ضلع بونیر میں واپڈا بونیر نے بونیر ی عوام کو سردی کے اس موسم میں بھی لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے نہیں بخشا۔اور پورے ضلع میں سالہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔جس سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔جبکہ بونیر ضلع جو کہ ماربل صنعت سے مالامال ہے۔ اور یہاں سے حکومت کو ستر فیصد ریوینو ملتی ہے ۔پھر بھی لوڈشیڈنگ کے عذاب سے یہ صنعت بھی دن بدن زوال پذیر ہوتا جارہا ہے۔اس کے علاوہ بجلی سے منسلک دیگر کاروباری حضرات بھی سر پر ہاتھ رکھے بیٹھے ہیں۔جبکہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے شام اور صبح کے وقت میں گھروں میں بھی کافی مشکلات درپیش ہوتے ہیں۔اس قسم کے حالت پر بونیر سے منتخب نمائندوں نے کان اور آنکھیں بند کر دی ہے۔بالخصوص تحسیل سالارزئی میں اکثر اوقات فیڈر پر فالٹ کے نام پر گھنٹوں گھنٹوں بجلی غائب کی جاتی ہے۔ جس سے عوام کی مشکلات بڑھ گئی ہے عوام نے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔