سوات ،مستقبل قریب میں ڈینگی کے روک تھام کے لئے پلان تیار
سوات (صبح سوات)سوات ،مستقبل قریب میں ڈینگی کے روک تھام کے لئے پلان تیار
،مچھر مار سپرے ،لاروے کے خاتمے اور عوام میں آگاہی مہم کے لئے ضلعی
انتظامیہ نے صوبائی حکومت سے ساڑھے تین کروڑ کے فنڈز مانگ لئے ،سوات کے
21یونین کونسل دینگی کے لئے حساس قرار ،ڈینگی کے روک تھام کے حوالے سے اعلی
سطحی اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ،ڈی جی ہیلتھ اور سوات سے تعلق رکھنے والے
ممبران صوبائی و قومی اسبملی کی عدم شرکت ،اعلی سطح اجلاس میں شرکت نہ
کرکے سوات کے ممبران اسمبلی کے عوام دوستی کا پول کھل گیا ،ملاکنڈ ڈویوثرن
کے دیگر اضلاع کے ممبران اسمبلی کی بھر پور شرکت ،سوات سے تعلق رکھنے والے
صرف تین ایم پی ایز نادیہ شیر خان ،عز یزاللہ گران ،محیب اللہ اور ایم این
اے مسرت احمد شریک ہوئے تفصیلات کے مطابق اس سال سوات میں ڈینگی وباء
پھوٹنے سے سرکاری جطورپر دس ہزار جبکہ غیر سرکار ی طورپر تیس ہزار سے زائد
افراد متاثر ہوئے ڈینگی وباء سے 60سے زائد افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے
تھے آئندہ سال اس مرض کے روک تھام کے لئے ضلعی انتظامیہ نے ایک پلان تیار
کرلیا ہے پلان کے تحت دسمبر سے سوات اپریل 2014تک مچھر مار سپرے ،لاروے کا
خاتمہ اور آگاہی مہم کے لئے اقدامات اُٹھائے جائینگے جس کے لئے ضلعی
انتظامیہ نے صوبائی حکومت سے ساڑھے تین کروڑ روپے کے فنڈز مانگ لئے ہیں اس
بارے کمشنر جرگہ ہال سیدوشریف میں ملاکنڈ ڈیوثرن کے تمام ممبران اسمبلی اور
ضلعی انتظامیہ کے افسران کا ایک اعلی سطح اجلاس طلب کیا گیاتھا پلان کے
حوالے سے کمشنر ملاکنڈ ڈویوثرن افسرخان اور اے سی سوات فرخ عتیق نے شرکاء
کو آگاہ کیا اجلاس کو بتایاگیا کہ سوا ت میں 21یونین کونسلوں کو ڈینگی مرض
کے حوالے سے آئندہ سال حساس قرار دیدیا گیا ہے جن میں مینگورہ شہر او ر آس
پاس کے گیارہ یونین کونسلوں کو حساس ترین قرار دید یا گیا ہے ان تمام
یونین کونسلوں میں مچھر مار سپرے ،ڈینگی کے لاروں کے خاتمے اور عوام میں ا س
بیماری سے روک تھا م اور اگاہی مہم کے لئے ٹیمیں تشکیل دید ئیے گئے ہیں جن
میں لیڈ ی ہیلتھ وزیٹر گھروں کے اندر اور ڈاکٹر ز ،سکاوٹس ،سوات یوتھ
اوردیگر رٖضاکار ٹیمں دیگر مقامات پر اس مہم میں حصہ لینگے اعلی سطح اجلاس
میں سوات سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی مراد سعید ،سلیم الرحمان ،فضل
حکیم ،جعفرشاہ ،محمود خان ،قیموس خان ،ڈاکٹر امجد نے اس اجلاس کو غیر ضروری
قرار دے کر عد م شرکت کی حالانکہ یہ اجلاس سوات کے عوام کے مسقبل کے حوالے
سے انتہائی اہم اجلاس تھا سوات میں ڈینگی کے مرض کے روک تھام کے لئے اس
اعلی سطح اجلاس میں صوبائی وزیر صحت شوکت یوسفزئی اور ڈی جی ہیلتھ نے بھی
شرکت کی زحمت گوارہ نہیں کی اجلاس میں سوات کے ممبران صوبائی وقومی اسمبلی
نادیہ شیر خان ،محیب اللہ خان ،عزیز اللہ گران اور مسرت احمد زیب شریک ہوکر
اس بیماری کے روک تھا م اور عوام کے حفاظت کے حوالے سے تجاویز دئیے اجلاس
میں ملاکنڈ ڈیوثرن سے تعلق رکھنے والے ایم پی ایز بخت بیدار خان،حاجی منعیم
خان ،مظفر سید ایڈوکیٹ اور دیگر نے اس مہلک بیماری کے روک تھام کے لئے
مختلف تجاویز دیئے اور پنجاب حکومت سے ا س مرض کے روک تھام کے لئے مدد لینے
کی بھی سفارش کردی اجلاس میں تمام اضلاع کے ڈی سیز اور ڈی ایچ اوز نے بھی
شرکت کی اور اپنے اپنے علاقوں کے میں اس بیماری کے روک تھام کے حوالے سے
تجاویز دیئے.
0 comments:
Post a Comment
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔