بریکوٹ (صبح سوات ) تھانہ میں ایک کروڑ اسی لاکھ روپے کی لاگت سے
ٹرانسفامر ز مرمتی ورکشاپ قائم کر دیا گیا ۔ پلانٹ سے ضلع سوات مالاکنڈ
ایجنسی ، ضلع دیر لوئر ، اپراور ملحقہ علاقوں کو فائدہ پہنچ جائے گا۔ قرب و
جوار کے جلے ہوئے ٹرانسفارمر کو اب نوشہرہ لے جانے کی ضرورت نہیں پڑے
گی۔پہلے مہینوں میں ٹرانسفامر مرمت کیا جاتا تھا جبکہ اس ورکشاپ کے قیام کے
بعد اب ہفتوں میں مرمت ہو گا ۔اس سلسلے میں ری کلیمیشن پلانٹ میں ایک
تقریب منعقد ہوا جس سے چئیر مین سٹینڈنگ کمیٹی براائے واٹر اینڈ پاور سنیٹر
زاہد خان، سنیٹر امر جیت ملہوترا، جی ایم الیکٹرک پاور کمپنی شوکت حسین
اور دیگر مقریرین نے خطاب کیا۔ تقریب میں عوامی نشنل پارٹی ضلع دیر کے ضلعی
صدر شاہ حسین یوسفزئی، سابق ایم پی اے شیر شاہ خان واپڈ ا حکام ایس ای
سوات سرکل بخت زادہ، ایکسئن سوات شیر رحمان خان، ایکسئن تیمرگرہ ڈویژن ریاض
خان، ایکسئن ایم اینڈ ٹی سوات سرکل اختر حسین خان، ظاہر شاہ ایم ڈی سوات
الیکٹرک پاور کمپنی اور واپڈا کے مقامی افسراوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب
کرتے ہوئے سنیٹر زاہد خان نے کہا کہ مقامی سطح پر ورکشاپ قائم کرنے سے
لوگوں کو بہت فائدہ ہوگا اور اب ٹرانسفارمر خراب ہونے کی صورت میں دور دور
تک لے جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اور نہ ہی صارفین کو ہفتوں انتظار اور چندہ
جمع کرنے کی ضرورت پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ گرمی میں اس علاقے کو 300 میگا
واٹ بجلی کی ضرورت ہوتی ہے لیکن بد قسمتی سے وہ اس علاقے کے صارفین کو
نہیں مل رہی۔ اور لوڈ کی وجہ سے بیک وقت کئی کئی ٹرانسفامر جل جاتے ہیں۔ جس
کا خمیازہ صارفین کو بھگتنا پرتا ہے۔ سنیٹر زاہد خان نے کہا کہ تھانہ میں
220 کے وی گریڈ سٹیشن کی منظوری ہوچکی ہے جس کے لئے باقاعدہ اراضی بھی
خریدی جاچکی ہے جس پر بہت جلد تعمیر جکاکام شروع کیا جائے گا۔ جس سے علاقے
میں بجلی کی کمی اور غیر ضروری لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔ تقریب میں
عمائدین علاقہ اور سماجی شخصیات نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اور ورکشاپ
کے قیام پر جی ایم شوکت حسین اور ایم ڈی ظاہر شاہ خان کی کوششوں کو سراہا۔
0 comments:
Post a Comment
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔