شانگلہ
(صبح سوات)رکن قو می اسمبلی ڈاکٹر عبا د اللہ خان خان نے کہا ہے کہ ڈرون
حملوں کے حوا لے سے تحریک انصاف کی پا لیسی تضا دات کا شکار ہے ، ہنگو میں
ہو نے والے ڈرون حملے کی ایف آئی آر نا معلوم افراد کے خلاف در ج کی گئی ،
جو ان کی دو غلی پا لیسی کی عکا سی کر تی ہے ، اپنے ایک بیان میں انہوں نے
کہا کہ ڈرون حملے ملکی سالمیت کے خلاف ہے اور وزیر اعظم میاں محمد نواز
شریف نے دورہ امریکہ کے دوران ڈرون حملوں کے حوالے سے امریکی حکام کو دوٹو ک
الفاظ میں آگاہ کیا کہ ڈرون حملے پاکستان کی سالمیت اور وقار کے منا فی ہے
، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پشاور شو میں صرف با ہر سے آئے ہو ئے نام
نہاد لیڈ ران نے تقاریر کی اور خیبر پختونخوا سے کسی کو بولنے تک نہیں دیا
گیا اور خیبر پختونخوا کے پختونوں سے صرف تالیاں بجا ئی گئی
0 comments:
Post a Comment
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔