Wednesday 4 December 2013

مینگورہ میں معذورافرادکے عالمی دن کے موقع پر واک

مینگورہ معذور کے عالمی دن کے موقع پرای پی ایس، ہیلپنگ ہینڈ ، اور کوہسار سپیشل ایجوکیشن سکول کی جانب سے
واک کا اہتمام کیا گیا واک کے شرکاء شہر کے مختلف شاہراوں سے ہوتے ہوئے سوات پریس کلب پہنچے ،جہاں خصوصی افراد سے اپنے خطاب میں ای پی ایس کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اکبر زیب ، ہیلپنگ ہینڈ کے امجداحمد ، شمشیر علی اور کوہسارسپشل ایجو کیشن سکول کے پرنسپل نے کہا کہ معذور وں کے عالمی دن اس حوالے سے منایا جارہا ہے کہ وہ دنیامیں اپنی معذوری کو مجبورنہ بنا سکے بلکہ ایک کار آمد شخص بن کر معاشرے پر بوجھ بن جانے کے بجائے اس معاشرے کو سنوارنے میں اپنا کردار اداکرسکے ، اس موقع پر معذور بچوں سماعت سے محروم بچوں اور بچیوں نے اس عزم کا اظہارکیا کہ ہم معاشرے پر بوجھ نہیں بنیں گے بلکہ معاشرے کو سنوارنے میں اپنا کردار ادا کریں گے ، ہم عالمی دن کے حوالے سے اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ حکومت اور حکومتی اداروں ہیلپنگ ہینڈ کے تعاون ، سپیشل ایجو کیشن کے تعاون سے اپنے معذوری کو مجبوری نہیں بننے دینگے بلکہ اس کو ہم ثابت کرینگے کہ ہم نارمل لوگوں کی طرح کام کریں گے اور معاشرے پر بوجھ نہیں بنیں گے ۔

0 comments:

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔