پٹرولیم
مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ٗ مہنگائی کا سیلاب اُمڈ آیا، پریشان حال
عوام کو ایک اورجھٹکا،موجودہ حکومت نے بجلی اورپٹرولیم مصنوعات میں پے درپے
اضافہ کرکے سابقہ حکومت کو بخشوادیا، ڈویشن بھرکے عوام نے پٹرولیم مصنوعات
میں کمرتوڑ اضافہ مستردکردیا، بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ ٗ
عوام اورٹرانسپورٹرز میں آئے روز تو، تو میں ، میں ، تفصیلات کے مطابق
موجودہ حکومت نے دوماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پندرہ روپے
کا ہوشربا اضافہ کرکے صارفین کے ہوش اُڑادئیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں
بڑھنے سے اشیائے خوردنی اورروزمرہ ضرورت کی چیزوں میں یکدم اضافہ نے لوگوں
کو چکرادیا واضح رہے کہ ماہ اگست میں مہنگائی کی شرح میں تقریباً ۹ فیصد
اضافہ ہوچکاہے اوربجلی ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے رہی
سہی کسر بھی پوری کردی برسراقتدار آنے سے پہلے عوام کو ریلیف دینے کے بلند
دعوے کرنے والے لیگی حکمرانوں نے دوماہ میں عوام پر اضافوں کا بوجھ ڈال کر
ان کی کمرتوڑ دی ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے کابراہ راست اثر ملازمت پیشہ
اورعام لوگوں پرپڑتا ہے جو پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں ادھ موئے ہوچکے ہیں
عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں
حالیہ اضافے کو فوری طور پر واپس لیاجائے اورلوگوں کی زندگی آسان بنائی
جائے۔
0 comments:
Post a Comment
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔