Sunday 8 December 2013

رنگ محلہ کے مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا

سوات سوئی گیس اور پانی کی عدم فراہمی پر رنگ محلہ کے مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا ، عوامی نمائندوں اور انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی ، مظاہرین نے مین چوک میں دھرنا دیکر کئی گھنٹوں تک ٹریفک بلاک رکھا ، انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا ، تفصیلات کے مطابق ،مینگورہ شہر کے رنگ محلہ میں گزشتہ کئی ہفتوں سے پانی اور سوئی گیس کی عدم فراہمی پر علاقے کے مکینوں اور بچوں نے ہاتھوں میں مٹکے اور گیس سلنڈر اُٹھا کر مین چوک میں احتجاجی دھرنا دیا مظاہرین نے عوامی نمائندوں اور انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ محلہ میں گزشتہ کئی دنوں سے گیس اور پانی کی شدید قلت ہے لیکن اس پر متعلقہ حکام اور عوامی نمائندوں نے آنکھیں بند کر لی ہے اس دوران اے سی فروخ عتیق نے موقع پرٹی ایم اے حکام کو پانی فراہم کرنے کی احکامات جاری کئے،اور محکمہ سوئی گیس کی حکام کا مٹینگ بدھ کے روز طلب کرلیا ،مظاہرین نے حکومت اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر فروخ عتیق مظاہرین سے مذاکرات کیلئے پہنچ گئے ،اے سی فروخ عتیق نے موقع پر ٹی ایم اے حکام کو احکامات جاری کردئے اور محکمہ سوئی گیس کی میٹنگ بدھ کو طلب کر لیا مظاہرین نے اے سی کی یقین دہانی کے بعد دھرنا ختم کردیا ہے دریں ا ثناء اے سی فرخ عتیق نے محلہ میں عوامی شکایت پر پانی کی ٹینکی کا معائنہ کیا جو گندگی سے بھرا پڑا تھا انہوں نے موقع پر موجود ٹی ایم او اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر ٹینکی کی صفائی کو یقینی بنائیں ۔

0 comments:

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔