Tuesday 3 December 2013

مارے معاشرے میں معذورافراد کو اچھی نظر سے نہیں دیکھا جاتا

مینگورہ پاکستان سپیشل پرسن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے صدریوسف خان نے کہاہے کہ ہ

مارے معاشرے میں معذورافراد کو اچھی نظر سے نہیں دیکھا جاتاحالانکہ ان افرادمیں اعلیٰ تعلیم یافتہ اورباصلاحیت لوگ موجود ہیں جو ملک وقوم کی تعمیر وترقی میں وہ کرداراداکرسکتے ہیں جو دیگرلوگ اداکررہے ہیں،ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز معذورافرادکے عالمی دن کے حوالے سے سوات پر یس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر جنرل سیکرٹری مرادخان،فنانس سیکرٹری ڈاکٹر امجد،سجاد خان،ضیاء اللہ خان اوردیگر بھی موجود تھے،انہوں نے کہاکہ آج پوری دنیا میں معذورافرادکا دن منایا جا رہا ہے اورآج کی پریس کانفرنس اس سلسلے کی ایک کڑی ہے،انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک میں اقوام متحدہ کی جانب سے معذورافراد کے حوالے سے ہونے والی کنونشن پر عملدرآمد نہیں ہورہا جس کی وجہ سے معذورافرادکے مسائل میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہورہاہے،انہوں نے کہاکہ ہماری حکومتیں معذورافرادکی حالت پر توجہ دینے کی زحمت تک گوارہ نہیں کرتیں یہی وجہ ہے کہ ان افرادمیں احساس محرومی بڑھ رہا ہے،انہوں نے کہاکہ سوات میں چالیس ہزارمعذورافرادموجود ہیں جو اس وقت دردرکی ٹھوکریں کھاتے پھررہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ تمام محکمے ایم این اے اورایم پی اے کی زیرنگرانی کام کررہے ہیں مگر یہ حکومتی ذمہ داران ہمیں توجہ نہیں دیتے ،ہم نے آج کے دن کے حوالے سے پروگرام میں شرکت کی دعوت دینے کیلئے ایم این اے سلیم الرحمان ،ایم پی ایز فضل حکیم،جعفرشاہ،محمودخان اوروزیراعظم کے مشیر امیرمقام سے رابطے کئے مگرافسوس کہ ان تما م افرادنے ہمیں بری طرح مایوس کردیا،انہوں نے کہاکہ حکومت اوردیگر اعلی ٰ حکام ان معذورافراد کیلئے کالج ،سکول اورٹیکنیکل ادارے قائم کرنے سمیت تمام تر سرکاری محکموں میں پانچ فیصد کوٹہ مقررکریں اورہمیں درپیش مسائل اورمشکلات کے حل کیلئے اقدامات اٹھائیں۔

0 comments:

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔