Monday, 2 December 2013

ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہےہمیں انصاف فراہم کریں۔

مینگورہ(صبح سوات)تحصیل مٹہ کے علاقہ سمبٹ چم کے رہائشی شاہ بخت روم نے کہاہے کہ ایف ایچ اے والوں نے ان کی زیرتعمیر عمارت کو مسمار کرکے انہیں پچیس لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا ہے،حکومت اوردیگر اعلیٰ حکام اس ضمن میں تحقیقات کرکے انصاف فراہم کریں،ان خیالات کا اظہارانہوں نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر فضل اعظیم،اکرام اللہ،باچاعلی خان اوردیگر بھی ان کے ہمراہ تھے،انہوں نے کہاکہ کچھ عرصہ قبل وہ علاقہ سمبٹ میں دکانیں تعمیر کررہے تھے کہ اس دوران انہیں ایف ایچ اے کی جانب سے کام بندکرانے کا نوٹس ملا جس کے بعد ہم نے کا م بند کردیا اوردوبارہ کام شروع کرانے کیلئے دوڑ دھوپ شروع کی ،کافی کوششوں کے بعد انہیں اجازت مل گئی ،انہوں نے کہا کہ جب ہم نے کام شروع کیا اورتعمیراتی کا م کو آخری مراحل میں پہنچایا تو اس دوران ریاض علی نامی تحصیلداراورانجینئرخان باچا نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ آکر ہماری عمارت کو مسمارکردیا جس سے ہمیں پچیس لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا،انہوں نے کہاکہ ہمارے آس پاس دیگرعمارتیں بھی زیرتعمیر ہیں مگرسوال یہ پیداہوتا ہے کہ ہماری عمارت کو کیوں مسمار کردیاگیا،انہوں نے کہاکہ ہم نے کام شروع کرنے سے قبل ایف ایچ اے کو تحریر بھی دی تھی کہ ضرورت پڑنے پر ہم خود اپنی عمارت کو مسمارکریں گے مگر اس کے باوجود بھی ہمیں اطلاع دئے بغیر ہماری عمارت کو مسمارکردیا گیا ،انہوں نے کہاکہ ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے لہٰذہ حکومت اوردیگر اعلیٰ حکام اس سلسلے میں فوری تحقیقات کرتے ہوئے
ہمیں انصاف فراہم کریں۔

0 comments:

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔