Tuesday 3 December 2013

تیمر گرہ ہسپتال‘ لاکھوں روپے کی مشینری زنگ الود ہو نے کا خد شہ


مشنری زیر استعمال نہ لانے کا معاملہ چیئرمین نے قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا
چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری نے تیمر گرہ ہسپتال میں لاکھوں روپے کی مشینری زیر استعمال نہ لانے کے معاملے پر سینیٹر زاہد خان کی تحریک استحقاق قائمہ کمیٹی کے سپرد کردی۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر زاہد خان نے تحریک استحقاق پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گزشتہ دور میں ڈسٹرکٹ ہسپتال تیمرگرہ میں ایک او پی ڈی اپنے ترقیاتی فنڈز سے بنوائی جس پر کام دسمبر 2012ء میں مکمل ہوا جس پر اڑھائی کروڑ روپے خرچ ہوئے ابھی تک ہسپتال میں مختلف مشینیں بند پڑی ہیں اور انہیں استعمال میں نہیں لایا گیا، متعلقہ حکام کے سامنے متعدد بار یہ معاملہ اٹھایا گیا لیکن کوئی نوٹس نہیں لیا گیا اور علاقے کے عوام علاج کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اس سے ان کا استحقاق مجروح ہوا ہے اس مسئلے پر معاملہ قائمہ کمیٹی برائے استحقاقات کے سپرد کیا جائے۔ چیئرمین نے معاملہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔

0 comments:

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔