مینگورہ سوات میں آٹا فروشوں کی من مانیاں ، خود ساختہ ریٹ مقرر
کرکے عوام سے زائد قیمت وصول کررہے ہیں ، ضلع سوات کے عوامی ، کاروباری اور
سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کے مقرر کردہ ریٹ
پر آٹے کی فروخت یقینی بنائی جائے ، تفصیلا ت کے مطابق حکومت کی طرف سے
آئے روز اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے باعث دکانداروں نے بھی من
مانیاں شروع کررکھی ہیں ، وہ سرکاری مقر کردہ ریٹ پر آٹا فروخت کرنے سے
انکاری ہے ، حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ریٹ 860 فی بیس کلو گرام تروڑہ ہے ،
جبکہ سوات کے دکاندار آٹے کاخود ساختہ نرخ مقرر کرکے 920 تا 950 روپے پر
فروخت کررہے ہیں ، اس طرح دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیاگیا ہے ،
عوامی حلقوں نے حکومت ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اشیاء خوردونوش کی
قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں خصوصاً آٹا ڈیلروں کی من مانیوں سے عوام کو
بچایاجائے۔
0 comments:
Post a Comment
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔