سوات (قاری بلال سے ) کنٹری ڈائریکٹر ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ محمد سلیم منصوری نے کہا ہے کہ کورونا
لاک ڈاون کے دوران ہیلپنگ ہینڈ ریلیف اپریشن سے پانچ لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوئے، لاک ڈاون کے دوران ملک بھر میں ہیلپنگ ہینڈ ورکروں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر بلا متیاز انسانیت کی خدمت کی، ہیلپنگ ہینڈفار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ ایک بین الاقوامی فلاحی تنظیم ہے جو افات سے متاثرہ، غریب اور بے سہارا فراد کی دادرسی کے لئے بلاامتیاز خدمت کررہی ہے،پاکستان میں ہیلپنگ ہینڈ صحت، واٹر فار لائف، ارفن سپورٹ،تعلیم، فنی تربیت، ایمرجنسی ِ، ایثار معاونت، معذور افراد کی جامع بحالی اور موسمیاتی تبدیلی پروگرام سمیت دیگر کئی شعبوں میں کام کررہی ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے کے پی اینڈ جی بی ریجن کے دورے کے دوران ، مٹلتان، کالام، مدین،مینگورہ سوات،تیمرگرہ اور تلاش دیر میں مختلف ریلیف پروگرامات، میٹنگز اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ساتھ ایچ ایچ آر ڈی کے ایگزیکیوشن افیسر امجد محمود امجد اور کے پی ریجن کے آر ایم امین اللہ بھی موجود تھے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ ہیلپنگ ہینڈ ضرورت مند افراد کے لئے وسائل جمع کرکے انسانیت کی خدمت کے نصب العین سے وابستہ ہے، ہم اللہ کی رضا و خوشنودی کے لئے آفات و حوادث میں متاثر ہ افراد کو فوری امداد کی فراہمی اور مشکلات سے دو چار علاقوں کی بحالی کے لیے بھرپورکوشش کرتے ہیں انشاء اللہ انسانیت کی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
0 comments:
Post a Comment
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔