Wednesday 29 January 2020

وادی مالم جبہ کے پہاڑوں میں جنم لینے والے ہونہار کھلاڑیوں نے اسکینگ کے بعد میجک ماونٹین پارک میں آئس ہاکی



سوات(صبح سوات)حسین وادی مالم جبہ کے پہاڑوں میں جنم لینے والے ہونہار کھلاڑیوں نے اسکینگ کے بعد میجک ماونٹین پارک میں آئس ہاکی،کراس کنٹری اور سنو بورڈنگ کے میدان میں بھی لوہامنوایا،تفصیلات کے مطابق مالم جبہ میجک ماونٹین پارک میں پہلی بار ائس ہاکی کے مقابلے منعقد کئے گیے جس میں مقامی دو ٹیموں نے حصہ لیا،دس کھلاڑیوں نے ائس ہاکی میں اپنے فن کا مظاہر کرکے سیاحوں سے خوب داد وصول کی۔،غیر ملکی سیاح بھی مشرق کے سویٹرزرلینڈ کے دیوانے نکلے، چین سے آئے سیاح سطح سمندر سے نو ہزار دو سو فٹ کی بلندی پر واقع مالم جبہ کے نظاروں میں کھوگئے،خوب ہلہ گلہ کیا،آئس ہاکی اور سنو بورڈنگ کے مقابلے بھی دیکھے، سیاحوں نے بھی برف سے ڈھکے پہاڑوں اور ہرے درختوں کی حسین وادی میں یاد گارلمحات گزارے، مقامی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ہم نے اس سال پہلی بار ائس ہاکی میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے،کھیل مشکل ہے جس کے لیے سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے لیکن ایک ماہ محنت کرنے کے بعد اب ہم خوب کھیلنے کے قابل ہوچکے ہیں،اسکی ریزارٹ نے موقع فراہم کرکے اچھا ماحول فراہم کیا ہے جس سے مستقبل میں پاکستان کے سطح پرکھیلاڑی سامنے اسکتے ہیں،ٹیم کے کپٹن عصمت علی کہتے ہیں اسکینگ کے بعد ائس ہاکی کا تجربہ کافی دلچس تھا،ہم پہلی بار آئس ہاکی کھیل رہے ہیں بہت اچھا لگ رہا ہے مشکل کام ہے لیکن خوب پریکٹس کیا ہوا ہے،آئس ہاکی اور سنو بورڈنگ کے میدان میں گرتے سنبھلتے نوجوانوں نے ثابت کردیا کہ موقع ملے تو مالم جبہ کے باسی بھی ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہامنواسکتے ہیں، اخرمیں پروگرام کے چیف گیسٹ ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی نے کھیلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

0 comments:

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔