Wednesday, 29 January 2020

وادی مالم جبہ کے پہاڑوں میں جنم لینے والے ہونہار کھلاڑیوں نے اسکینگ کے بعد میجک ماونٹین پارک میں آئس ہاکی



سوات(صبح سوات)حسین وادی مالم جبہ کے پہاڑوں میں جنم لینے والے ہونہار کھلاڑیوں نے اسکینگ کے بعد میجک ماونٹین پارک میں آئس ہاکی،کراس کنٹری اور سنو بورڈنگ کے میدان میں بھی لوہامنوایا،تفصیلات کے مطابق مالم جبہ میجک ماونٹین پارک میں پہلی بار ائس ہاکی کے مقابلے منعقد کئے گیے جس میں مقامی دو ٹیموں نے حصہ لیا،دس کھلاڑیوں نے ائس ہاکی میں اپنے فن کا مظاہر کرکے سیاحوں سے خوب داد وصول کی۔،غیر ملکی سیاح بھی مشرق کے سویٹرزرلینڈ کے دیوانے نکلے، چین سے آئے سیاح سطح سمندر سے نو ہزار دو سو فٹ کی بلندی پر واقع مالم جبہ کے نظاروں میں کھوگئے،خوب ہلہ گلہ کیا،آئس ہاکی اور سنو بورڈنگ کے مقابلے بھی دیکھے، سیاحوں نے بھی برف سے ڈھکے پہاڑوں اور ہرے درختوں کی حسین وادی میں یاد گارلمحات گزارے، مقامی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ہم نے اس سال پہلی بار ائس ہاکی میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے،کھیل مشکل ہے جس کے لیے سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے لیکن ایک ماہ محنت کرنے کے بعد اب ہم خوب کھیلنے کے قابل ہوچکے ہیں،اسکی ریزارٹ نے موقع فراہم کرکے اچھا ماحول فراہم کیا ہے جس سے مستقبل میں پاکستان کے سطح پرکھیلاڑی سامنے اسکتے ہیں،ٹیم کے کپٹن عصمت علی کہتے ہیں اسکینگ کے بعد ائس ہاکی کا تجربہ کافی دلچس تھا،ہم پہلی بار آئس ہاکی کھیل رہے ہیں بہت اچھا لگ رہا ہے مشکل کام ہے لیکن خوب پریکٹس کیا ہوا ہے،آئس ہاکی اور سنو بورڈنگ کے میدان میں گرتے سنبھلتے نوجوانوں نے ثابت کردیا کہ موقع ملے تو مالم جبہ کے باسی بھی ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہامنواسکتے ہیں، اخرمیں پروگرام کے چیف گیسٹ ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی نے کھیلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

Tuesday, 28 January 2020

مینگورہ پولیس سٹیشن کے اہلکاروں نے گرفتار خواجہ سراؤں کے نازک حصوں پر شدید تشدد کیا

مینگورہ پولیس سٹیشن کے اہلکاروں نے گرفتار خواجہ سراؤں کے نازک حصوں پر شدید تشدد کیا ہے، سادہ کپڑوں میں خواجہ سراؤں پر تشدد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے، انصاف نہ ملنے اور خواجہ سراؤں کی آوازنہ سننے پر پولیس سٹیشن پر پتھراؤ کیا گیا جس کا ہمیں افسوس ہے، خواجہ سراؤں پر فائرنگ اور تشدد کرنے والے غنڈوں کے خلاف پولیس نے 107کا پرچہ کاٹ دیا جو ضمانت پر رہا ہوئے اور خواجہ سراؤں کی زندگی تنگ کردی گئی، دوبارہ شکایت کرنے پر پولیس نے خواجہ سراؤں پر تشدد کیا اور وڑہ نامی خواجہ سراء سے موبائل اور سونے کا چین کھینچ لیا گیا جبکہ دو خواجہ سراؤں سے30ہزار روپے اور20ہزار روپے نقدی بھی چھین لی گئی جو تاحال پولیس کے پاس ہے،انصاف کی فراہمی کے لئے دو دن کی ڈیڈ لائن،دوروزبعد مظاہرے کریں گے اور عدالت جائیں گے، ان خیالات کا اظہار منزل فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے صدر آرزو خان نے سوات پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پریس کانفرنس سے علی شاہ آف مردان، عمران سوات، چاہت اور دیگر خواجہ سراؤں نے بھی خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ خواجہ سراء معصوم اور بے ضرر لوگ ہیں جنہیں والدین نے 18-20سال کے عمر میں گھروں سے نکال دیتے ہیں جب ان کے ساتھ ظلم ہوتا ہے تو قانون کے علاوہ انہیں کوئی انصاف نہیں دے سکتا جبکہ قانونی راستہ اپنا نے کے باجود ان کو ہراساں کیا جاتا ہے، انہوں نے الزام لگایا کہ خواجہ سراؤں پر تشدد اور فائرنگ کرنے والے غنڈوں کے خلاف پولیس نے صرف 107کا پرچہ کاٹ دیا جو اگلے روز ہی رہا ہوگئے اور دوبارہ خواجہ سراؤں کو تنگ کرنے لگے لیکن جب خواجہ سراؤں نے احتجاج کا راستہ اپنا یا تو ان کے خلاف 4بڑے پرچے درج کئے گئے جسکی وجہ سے ہم گرفتار دس خواجہ سراؤں کی ضمانت کے لئے ذلیل اور خوار ہوگئے، انہوں نے کہا کہ گرفتار ہونے والے خواجہ سراؤں کے جسم زخموں سے چور چور ہیں انہیں نازک حصوں پر مارا گیا ہے، ان سے ناک رگڑائے گئے ہیں، خواجہ سراؤں نے بغیر وردی پولیس اہلکاروں کے پاؤں بھی پکڑ لئے، ان کی دلوں میں رحم نہیں آیا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ خواجہ سراؤں سے سونے کی چین، موبائل اور نقدی خواجہ سراؤں کو واپس کیا جائے، خواجہ سراؤں پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے اور خواجہ سراؤں کو تنگ کرنے والے غنڈوں حسین اور ساجد کو لگام لگایا جائے ورنہ ہم احتجاج کرنے ساتھ ساتھ عدالت کا دروازبھی کھٹکٹھائیں گے۔

Sunday, 8 December 2013

مینگورہ شہر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، زرگرقتل

مینگورہ شہر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، زرگرقتل ، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ، سوات جیولرز ایسوسی ایشن کا ایک روزہ سوگ کا اعلان ، دکانیں احتجاجاً بند ، قاتلوں کو گرفتار کرنے اور جیولرز برادری کو تحفظ دینے کامطالبہ ، تفصیلات کے مطابق مینگورہ شہر کے وسطی محلہ فتح خان خیل میں افتخار جیولرز کے مالک افتخار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دکان کے اندر قتل کردیا ، ارتکاب جرم کے بعد نامعلوم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، ادھر سوات جیولرز ایسوسی ایشن کی عبوری کابینہ کاہنگامی اجلاس زیر صدارت عبوری صدر حاجی رحمان زادہ منعقد ہوا ، جس میں زرگر برادری سے پر امن رہنے کی اپیل اور ایک روزہ سوگ کااعلان کرتے ہوئے جیولرز کی تمام دکانیں بندکردیں، اجلاس میں جیولرز مشران نے بھی شرکت کی ، شرکاء نے حکومت ، پاک فوج اور سوات پولیس سے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور جیولرز برادری کو تحفظ فراہم کرنے کامطالبہ کیاگیا۔

شباب ملی زون پی کے80 کی تنظیم نو مکمل

مینگورہ شباب ملی زون پی کے80 کی تنظیم نو مکمل ، محمد نواز کاکاخیل صدر منتخب ہوگئے ، شباب ملی زون پی کے اسی کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان کے مطابق زو ن پی کے اسی کے تنظیم نو کیلئے ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس کے مطابق محمد نواز کاکاخیل اور اسد اللہ سینئر نائب صدر، محمد آیاز لالہ نائب صد ر، یحییٰ خان جنرل سیکرٹری سعید اللہ خان پریس سیکرٹری ، انور علی فنانس سیکرٹری جبکہ خواجہ عرفان اللہ کو آفس سیکرٹری مقرر کیاگیا ، اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر محمد نواز کاکاخیل نے کہاکہ شباب ملی نوجوانوں کوغلط ماحول اور غلط معاشرے سے بچانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے ، بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ شباب ملی کے نوجوانان بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے۔

گریلو صارفین کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے


سیدوشریف سوئی گیس کی طویل لوڈشیڈنگ اور گریلو صارفین کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ، صبح کے وقت اور شام آٹھ بجے تک گنبدمیرہ میں سوئی گیس نہیں ہوتی ،جس سے گنبدمیرہ مینگورہ کے غریب عوام سخت پریشانی میں مبتلا ہیں اور جلانے کے لئے لکڑی بھاری قیمتوں میں خرید رہے ہیں ، ان خیالات کااظہار کرتے ہوئے گنبدمیرہ مینگورہ کے فیصل اقبال ، حسن اقبال اور حیات خان نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کو عوام کی مینڈیٹ سے پختونخوا حکومت ملی ہے ، اور مسلم لیگ ن کوبھی مرکز میں عوام نے اپنے مسائل کے حل کیلئے جو بھاری مینڈیٹ دیا ہے یہ عوام کیلئے عذاب بن گیا ہے ، بجلی لوڈشیڈنگ کے ساتھ سوئی گیس کی طویل دورانیہ نے گھریلو صارفین کو ذہنی مریض بنارکھا ہے ، انہوں نے کہاکہ بچے صبح کے وقت سوئی گیس بندش کی وجہ سے بغیر ناشتے سکول جاتے ہیں اور اکثر سوکھے روٹے کھانے پر مجبور ہوتے ہیں ، اس طرح شام کے وقت تین بجے سے رات آٹھ بجے تک سوئی گیس نہیں ہوتا اور بچے دس بجے را ت کاکھاناکھاتے ہیں اور اکثر بھوکے پیاسے سوجاتے ہیں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان کو غریب عوام کا درد معلوم نہیں لیکن زیادہ تر عوام مہنگائی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور بجلی کی لوڈشیڈنگ اور سوئی گیس کی طویل دورانیہ بندش پر حکمرانوں سے نجات پانے کیلئے ہاتھ اٹھاکر دعاکرتے ہیں اور یہ دعا ایک دن رنگ لے آئیگی۔

کلرکس برادری کا مطالبہ منظور نہ کیا تو پوری فاٹا میں زبردست احتجاجی مظاہرے ہونگے

دیرلوئر اگر حکومت نے کلرکس برادری کا مطالبہ منظور نہ کیا تو پوری فاٹا میں زبردست احتجاجی مظاہرے ہونگے ، صدر باجوڑ کلرکس برادری کا اجلاس سے خطاب ، باجوڑ ایجنسی کلرکس برادری کے صدر حاجی غلام سرور خلوزئ نائب صدر اکبر خان نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت دیگر ملازمین کی طر ح کلرکس برادری کا اپ گریڈیشن نوٹیفکیشن جاری کریں، انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے کلرکس برادری کا اپ گریڈیشن منظور کیا تھالیکن تاحال اس کے نوٹیفکیشن نہیں ہوا ، حاجی غلام سرور خلوزئ نے حکام بالا سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ کلرکس برادری کے اپ گریڈیشن فوری کریں بصورت دیگر تمام فاٹا اور باجوڑ ایجنسی تحصیل سلارئ ، تحصیل مامند ، ریاست ، نواگی اور دیگر تحصیلوں کے کلرکس برادری احتجاج پر مجبور ہونگے۔

صفائی مہم کاآغاز کیاجائے گا

کبل پاک فوج کے زیر اہتمام آج سے ڈڈھرہ اور دیگر مختلف علاقوں میں صفائی مہم کاآغاز کیاجائے گا ، صفائی مہم میں عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لیکر بھرپور مہم چلائیں گے ، بہترین صفائی کرنیوالوں کو آرمی کی جانب سے بھرپور حوصلہ افزائی ہوگی ، تفصیلات کے مطابق پاک فوج اکتیس کیولری کے زیر اہتمام آج پیر کے دن سے ڈڈھرہ اور دیگرمضافاتی علاقوں میں بھرپور صفائی مہم کا آغاز ہورہا ہے صفائی کے دوران پارک ، گلی کوچوں، ندی نالیوں ، سڑکوں ، شہری راستوں، سکولوں، ہسپتالوں اور دیگر مقامات کی صفائی بھرپور طریقے سے کی جائے گی ، صفائی مہم پاک فوج اکتیس کیولری کے زیر اہتمام ہوگی ، جس میں علاقائی مشران ، شہری بڑی تعداد سے حصہ لیں گے جبکہ میونسپل کمیٹی کے اہلکار بھی مہم کامیابی میں کردارادا کریں گے جبکہ پاک فوج کے میجر عامر جاوید بنگش جاری صفائی مہم کاجائزہ لیں گے اور صفائی میں بہترین کردار ادا کرنے والوں کی ہر ممکن اور بھرپور حوصلہ افزائی کی جائیگی ممبر امن کمیٹی اور سماجی شخصیت شاہ وزیر خان نے صفائی مہم کے حوالے سے بتایا کہ آج سے شروع کی جانیوالی مہم میں شہری بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ اس مہم کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔

اسسٹنٹ کمشنر فروخ عتیق کی غیرقانونی واٹر سپلائی کنکشن کے خلاف کارروائی

سوات اسسٹنٹ کمشنر فروخ عتیق کی غیرقانونی واٹر سپلائی کنکشن کے خلاف کارروائی کا اغاز ،پہلے ہی روز 18غیر قانونی کنکشن کاٹ دئے ،اور مزید غیر قانونی واٹر سپلائی کنکشن کے خلاف کارروائی جاری ہے اسسٹنٹ کمشنر فروخ عتیق ،تفصیلات کے مطابق نے مینگورہ اور ملحقہ علاقوں میں غیر قانونی واٹر سپلائی کنکشن کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے پہلے ہی روز علاقے میں آٹھارہ غیر قانونی واٹر سپلائی کنکشن کاٹ دئے گئے اسسٹنٹ کمشنر فروخ عتیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مینگورہ اور ملحقہ علاقوں میں غیر قانونی واٹر سپلائی کنکشن کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے کسی کے ساتھ کوئی رعائت نہیں ہوگی پہلے ہی روز علاقے میں آٹھارہ غیر قانونی واٹر سپلائی کنکشن کاٹ دئے گئے ہے اور یہ کارروائی جاری رہیگی میں غیر قانونی واٹر سپلائی کنکشن لگانے والے افراد پر واضح کرتے ہے کہ فوری طور پر غیر قانونی کنکشن کاٹ دیا جائے ورنہ اُن کے خلاف قانو ن کے مطابق کارروائی کی جائیگی اس میں ملوث افراد کو جیل بھیج دیا جائیگا۔

رنگ محلہ کے مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا

سوات سوئی گیس اور پانی کی عدم فراہمی پر رنگ محلہ کے مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا ، عوامی نمائندوں اور انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی ، مظاہرین نے مین چوک میں دھرنا دیکر کئی گھنٹوں تک ٹریفک بلاک رکھا ، انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا ، تفصیلات کے مطابق ،مینگورہ شہر کے رنگ محلہ میں گزشتہ کئی ہفتوں سے پانی اور سوئی گیس کی عدم فراہمی پر علاقے کے مکینوں اور بچوں نے ہاتھوں میں مٹکے اور گیس سلنڈر اُٹھا کر مین چوک میں احتجاجی دھرنا دیا مظاہرین نے عوامی نمائندوں اور انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ محلہ میں گزشتہ کئی دنوں سے گیس اور پانی کی شدید قلت ہے لیکن اس پر متعلقہ حکام اور عوامی نمائندوں نے آنکھیں بند کر لی ہے اس دوران اے سی فروخ عتیق نے موقع پرٹی ایم اے حکام کو پانی فراہم کرنے کی احکامات جاری کئے،اور محکمہ سوئی گیس کی حکام کا مٹینگ بدھ کے روز طلب کرلیا ،مظاہرین نے حکومت اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر فروخ عتیق مظاہرین سے مذاکرات کیلئے پہنچ گئے ،اے سی فروخ عتیق نے موقع پر ٹی ایم اے حکام کو احکامات جاری کردئے اور محکمہ سوئی گیس کی میٹنگ بدھ کو طلب کر لیا مظاہرین نے اے سی کی یقین دہانی کے بعد دھرنا ختم کردیا ہے دریں ا ثناء اے سی فرخ عتیق نے محلہ میں عوامی شکایت پر پانی کی ٹینکی کا معائنہ کیا جو گندگی سے بھرا پڑا تھا انہوں نے موقع پر موجود ٹی ایم او اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر ٹینکی کی صفائی کو یقینی بنائیں ۔

خیبر پختونخوا کے سرکاری و نجی ہسپتالوں میں ہڑتال

ڈاکٹر امجد تقویم کا اغوا,خیبر پختونخوا کے سرکاری و نجی ہسپتالوں میں ہڑتال
پشاور میں سینئر ڈاکٹر امجد تقویم کے اغوا کے خلاف خیبر پختون خوا کے تمام سرکاری اور پراییوٹ ہسپتالوں میں ہڑتال جاری ہے۔ڈاکٹر امجد تقویم کو منگل کی شب نامعلوم افراد نے حیات آباد سے اغوا کیا تھا۔ڈاکٹر امجد تقویم کے اغوا کے خلاف اج پانچ ویں روز بھی ہڑتال جاری ہے۔صوبے کے تمام بڑے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نے کام بند کر دیا ہے ۔ ہسپتالوں کی اوپی ڈی اور دیگر وارڈوں میں مریضوں کو نہیں دیکھا جا رہا۔ڈاکٹر صرف ایمرجنسی کو دیکھ رہے ہیں ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر امجد تقویم کی عدم بازیابی کی صورت میں احتجاج کا دائرہ کار دیگر صوبوں تک پھیلایا جاے گا۔آئندہ لائحہ عمل طے کرنے کے لیے ڈاکٹر تنظمیوں کا اجلاس رات اٹھ بجے طلب کر لیا ہے،ہڑتال کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔