
سوات() چاربا غ اور خوازہ خیلہ کے زرعی زمینوں میں گرویٹی سکیم کے پائپوں کو جانے نہیں دینگے، عمائدین چارباغ، علاقے میں زیادہ ترلوگوں کے بہت کم زمینیں ہیں ان پر رحم کیا جائے نوید اقبال شالدا،اگر حکومت نے ہمارے مطالبات نہیں مانے تو سخت احتجاج کرینگے، سہراب خان، تفصیلات کے مطابق چارباغ میں مقامی عمائدین اور کاشت کاروں نے گاؤں کے وست اور کھیتوں میں مینگورہ گرویٹی واٹرسکیم کے پائپوں کی سخت مخالفت کی ہے اور احتجای مظاہرہ کیاہے۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب...