Tuesday, 3 December 2013

یوٹیلیٹی سٹور عملے کا نامناسب رویہ ایک ماہ سے آٹا اور چینی سٹور میں دستیاب نہیں


بحرین ، یوٹیلیٹی سٹور عملے کا نامناسب رویہ ، صارفین سرپاا حتجاج
ایک ماہ سے آٹا اور چینی سٹور میں دستیاب نہیں ، فراہمی کی جائے
بحرین یوٹیلٹی سٹور کے مالک کے رویے پر عوام سراپااحتجاج بن گئے ہیں ، کیونکہ ایک ماہ سے آٹا اورچینی سٹور میں نہیں ملتا۔ عوام سراپا احتجاج بن گئے ہیں ، جبکہ دیگر یوٹیلٹی سٹوروں میں خوراکی اشیاء موجود ہوتاہے فوری طور پر یوٹیلٹی سٹورکوآٹا اورچینی فراہم کرکے غریب اورنادار افراد کے مسائل حل کئے جائیں ۔

بونیر ‘ٹریفک پولیس اہلکار نے ایماندار ی کی مثا ل قائم کر دی


چالان کر تے وقت گاڑی ڈرائیور نے رشوت کی آفر کی
بونیر ٹریفک پولیس اہلکار کی ایماندار ی گاڑی کی چالان کاٹتے ہوئے گاڑی ڈرائیور کی طرف سے رشوت کی آفر کر نے پر پولیس اہلکار نے گاڑی والے کو پانچ سو فیصد زیادہ کاٹ دیا۔تفصیلات کیمطابق جوڑ بازار میں ٹریفک ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکار جن کا تعلق بونیر مٹوانی سے بتایا جاتا ہے۔منگل کے صبح اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے بونیر تورورسک سے تعلق رکھنے والے گاڑی ڈرائیور کو ٹریفک اصولوں کی غیر قانونی کرنے پر دو سو روپیہ کی لگ بھگ چالان کاٹ رہا تھا کہ ڈرائیور نے پچاس روپے کا نوٹ ان کے ہاتھ میں تمانے کی کوشش کی اور رشوت دینے کا افر کردیا۔جس پر ٹریفک پولیس اہلکار نے اس ڈرائیور کو دوسو کی بجائے ہزار روپے کا چالان کاٹ کر پرچہ دیا۔اور کہا کہ اس طرح کر نے سے پاکستان کے خزانے اور میرے ایمان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے۔لہذا یہ باری چالان اسلئے کاٹ دیا کہ آئیندہ کسی پولیس اہلکار کو آپ رشوت دینے کی جراٗت نہ کریں۔

تیمر گرہ ہسپتال‘ لاکھوں روپے کی مشینری زنگ الود ہو نے کا خد شہ


مشنری زیر استعمال نہ لانے کا معاملہ چیئرمین نے قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا
چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری نے تیمر گرہ ہسپتال میں لاکھوں روپے کی مشینری زیر استعمال نہ لانے کے معاملے پر سینیٹر زاہد خان کی تحریک استحقاق قائمہ کمیٹی کے سپرد کردی۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر زاہد خان نے تحریک استحقاق پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گزشتہ دور میں ڈسٹرکٹ ہسپتال تیمرگرہ میں ایک او پی ڈی اپنے ترقیاتی فنڈز سے بنوائی جس پر کام دسمبر 2012ء میں مکمل ہوا جس پر اڑھائی کروڑ روپے خرچ ہوئے ابھی تک ہسپتال میں مختلف مشینیں بند پڑی ہیں اور انہیں استعمال میں نہیں لایا گیا، متعلقہ حکام کے سامنے متعدد بار یہ معاملہ اٹھایا گیا لیکن کوئی نوٹس نہیں لیا گیا اور علاقے کے عوام علاج کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اس سے ان کا استحقاق مجروح ہوا ہے اس مسئلے پر معاملہ قائمہ کمیٹی برائے استحقاقات کے سپرد کیا جائے۔ چیئرمین نے معاملہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔

مارے معاشرے میں معذورافراد کو اچھی نظر سے نہیں دیکھا جاتا

مینگورہ پاکستان سپیشل پرسن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے صدریوسف خان نے کہاہے کہ ہ

مارے معاشرے میں معذورافراد کو اچھی نظر سے نہیں دیکھا جاتاحالانکہ ان افرادمیں اعلیٰ تعلیم یافتہ اورباصلاحیت لوگ موجود ہیں جو ملک وقوم کی تعمیر وترقی میں وہ کرداراداکرسکتے ہیں جو دیگرلوگ اداکررہے ہیں،ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز معذورافرادکے عالمی دن کے حوالے سے سوات پر یس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر جنرل سیکرٹری مرادخان،فنانس سیکرٹری ڈاکٹر امجد،سجاد خان،ضیاء اللہ خان اوردیگر بھی موجود تھے،انہوں نے کہاکہ آج پوری دنیا میں معذورافرادکا دن منایا جا رہا ہے اورآج کی پریس کانفرنس اس سلسلے کی ایک کڑی ہے،انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک میں اقوام متحدہ کی جانب سے معذورافراد کے حوالے سے ہونے والی کنونشن پر عملدرآمد نہیں ہورہا جس کی وجہ سے معذورافرادکے مسائل میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہورہاہے،انہوں نے کہاکہ ہماری حکومتیں معذورافرادکی حالت پر توجہ دینے کی زحمت تک گوارہ نہیں کرتیں یہی وجہ ہے کہ ان افرادمیں احساس محرومی بڑھ رہا ہے،انہوں نے کہاکہ سوات میں چالیس ہزارمعذورافرادموجود ہیں جو اس وقت دردرکی ٹھوکریں کھاتے پھررہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ تمام محکمے ایم این اے اورایم پی اے کی زیرنگرانی کام کررہے ہیں مگر یہ حکومتی ذمہ داران ہمیں توجہ نہیں دیتے ،ہم نے آج کے دن کے حوالے سے پروگرام میں شرکت کی دعوت دینے کیلئے ایم این اے سلیم الرحمان ،ایم پی ایز فضل حکیم،جعفرشاہ،محمودخان اوروزیراعظم کے مشیر امیرمقام سے رابطے کئے مگرافسوس کہ ان تما م افرادنے ہمیں بری طرح مایوس کردیا،انہوں نے کہاکہ حکومت اوردیگر اعلی ٰ حکام ان معذورافراد کیلئے کالج ،سکول اورٹیکنیکل ادارے قائم کرنے سمیت تمام تر سرکاری محکموں میں پانچ فیصد کوٹہ مقررکریں اورہمیں درپیش مسائل اورمشکلات کے حل کیلئے اقدامات اٹھائیں۔

چکدرہ پل کو دسمبر کے اخر تک عام ٹر یفک کے لیے کھو ل دیا جا ئیگا

خیبر پختو نخوا کے صو با ئی وزیر خزانہ سراج الحق نے کہا کہ انتہا ئی اہمیت کے حا مل چکدرہ پل کو دسمبر کے اخر تک عام ٹر یفک کے لیے کھو ل دیا جا ئیگا چکدرہ سے چترال اور وسطی ایشائی ممالک تک 220کلومیٹر کا فا صلہ اسا ن ترین ذریعہ ہے صو بائی وزیر خزانہ خیبر پختو نخوا سراج الحق نے گزشتہ روز چکدرہ زیر تکمیل نئے پل کا دورہ کیا اور وہا ں پر این ایچ اے احکام سے بریفینگ لے لی اس کے بعد چکدرہ پر یس کلب میں پریس کا نفر نس کیا اس موقع پر نیشنل ہا ئے وے اتھا رٹی خیبر پختونخوا کے جنرل مینجر عبد ا لصمد سمیت ممبران قو می اسمبلی صاحبزادہ محمد یعقوب خان ،صاحبزادہ طا رق اللہ ،ملا کنڈ کے ایم این اے جنید اکبر موقع پر مو جو د تھے سر اج الحق نے کہا کہ چکدرہ سے چترا ل تک سڑک انہتا ئی اہمیت کا حا مل ہے جس سے سنٹرل ایشاء تک رسا ئی انتہا ئی اسا نی کے ساتھ ہو سکتی ہے اس لیے صو با ئی حکو مت کی کو شش ہے کہ وہ این ایچ اے کے احکام سے ملکر اس سڑک کی تعمیر و کشاد گی کے لیے چکدرہ ٹو چترال اور چترال سے تا جکستان تک دوسو بیس کلو میٹر کا راستہ جو کہ آمد ورفت کا اسان راستہ ہے اْ نہو ں نے کہا کہ چکدرہ کے زیر تکمیل پل کو دسمبر کے اخر تک عام ٹر یفک کے لیے کھو ل دیا جا ئیگا جس سے چا ر اضلاع کے 50ہزار افراد روزانہ مستفید ہو نگے اس کے علاوہ تالاش ،شمشی خان کے مقا م پر دو نئے پلو ں کی تعمیر کی فزیبلٹی رپورٹ اخر ی مر احل میں ہیں ممبران قو می اسمبلی دیر پا ئین اور دیر با لا صاحبزادہ محمد یعقوب خان ،صا حبزادہ طا رق اللہ اور ملاکنڈ کے ایم این اے جنید اکبر نے کہا کہ ملا کنڈ ڈویثر ن کے تمام ممبرا ن اسمبلی سرا ج الحق کی قیا دت میں ایک گر ینڈ جر گہ وفد وزیر اعظم سے ملا قا ت کر کے مر دان سے چکدرہ تک 220KVبجلی کی ٹرانسمیشن لا ئن بچھا نے اور چکدرہ تا چترال روڈ کی تعمیر دیر لو ئر کی تمام علا قو ں کے لیے خصو صی پیکچ منظور کرا ینگے تا کہ ملا کنڈ ڈویژن تر قی کے راہ پر گا مزن ہو سکے سراج الحق کو چکدرہ تا گل آبا د با ئی با س روڈ کی تعمیر کی نشاند ہی بھی کی گئی جس سے چا ر اضلا ع کے عوام کو ٹر یفک کی سہو لت میسر ہو نے کے ساتھ ساتھ چکدرہ با زار میں ٹر یفک کا رش بھی کم ہو جا ئے گا بعد میں سینئر وزیر اور وزیر خزانہ سرا ج الحق نے چکدرہ ٹرانسفر مرز مر متی ور کشاپ کا دورہ کیا ۔

Monday, 2 December 2013

رباب ویڈیو: پشتو موسیقی کا بہترین انداز


Afghan Pashtoon Music Rabab in Swat near Matta... by pashtotanktakoor
پشتو موسیقی میں جہاں اور بھی بہت سارے ساز استعمال ہوتے ہیں وہاں پر رباب کی اپنی ایک خاص اور منفرد پہچان ہے۔ اس ویڈیو میں رباب کی دلکشن دہن پر پشتو موسیقی کا سرور ہی الگ ہے۔ ملاحظہ کیجئے۔۔۔

ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہےہمیں انصاف فراہم کریں۔

مینگورہ(صبح سوات)تحصیل مٹہ کے علاقہ سمبٹ چم کے رہائشی شاہ بخت روم نے کہاہے کہ ایف ایچ اے والوں نے ان کی زیرتعمیر عمارت کو مسمار کرکے انہیں پچیس لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا ہے،حکومت اوردیگر اعلیٰ حکام اس ضمن میں تحقیقات کرکے انصاف فراہم کریں،ان خیالات کا اظہارانہوں نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر فضل اعظیم،اکرام اللہ،باچاعلی خان اوردیگر بھی ان کے ہمراہ تھے،انہوں نے کہاکہ کچھ عرصہ قبل وہ علاقہ سمبٹ میں دکانیں تعمیر کررہے تھے کہ اس دوران انہیں ایف ایچ اے کی جانب سے کام بندکرانے کا نوٹس ملا جس کے بعد ہم نے کا م بند کردیا اوردوبارہ کام شروع کرانے کیلئے دوڑ دھوپ شروع کی ،کافی کوششوں کے بعد انہیں اجازت مل گئی ،انہوں نے کہا کہ جب ہم نے کام شروع کیا اورتعمیراتی کا م کو آخری مراحل میں پہنچایا تو اس دوران ریاض علی نامی تحصیلداراورانجینئرخان باچا نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ آکر ہماری عمارت کو مسمارکردیا جس سے ہمیں پچیس لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا،انہوں نے کہاکہ ہمارے آس پاس دیگرعمارتیں بھی زیرتعمیر ہیں مگرسوال یہ پیداہوتا ہے کہ ہماری عمارت کو کیوں مسمار کردیاگیا،انہوں نے کہاکہ ہم نے کام شروع کرنے سے قبل ایف ایچ اے کو تحریر بھی دی تھی کہ ضرورت پڑنے پر ہم خود اپنی عمارت کو مسمارکریں گے مگر اس کے باوجود بھی ہمیں اطلاع دئے بغیر ہماری عمارت کو مسمارکردیا گیا ،انہوں نے کہاکہ ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے لہٰذہ حکومت اوردیگر اعلیٰ حکام اس سلسلے میں فوری تحقیقات کرتے ہوئے
ہمیں انصاف فراہم کریں۔

بلدیہ مینگورہ کی حدود میں سٹریٹ لائٹس دن کے وقت روشن ، رات کو بجھادئیے جانے لگے


Street Lights Swat
سوات (صبح سوات) بلدیہ مینگورہ کی حدود میں سٹریٹ لائٹس دن کے وقت روشن ، رات کو بجھادئیے جانے لگے ، ذمہ دار اہلکاروں نے دن اور رات کا فرق ختم کردیا ، مختلف محلوں میں دن کے وقت تمام سٹریٹ لائٹس روشن دیکھ کر لوگ ششدر رہ گئے متعلقہ حکام سے نوٹس لینے اور اصلاح احوال کا عوامی مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق میونسل کمیٹی مینگورہ کی حدود میں قائم مین بازار ، محلہ بنجاریان محلہ شیر زادہ خان محلہ ڈبہ مسجد سمیت کئی دیگر محلوں میں دن کے وقت سٹریٹ لائٹس روشن کردئیے گئے گزشتہ روز دھوپ نہ ہونے کے باعث شائد بلدیہ مینگورہ کے اہلکار رات سمجھ کر تمام سٹریٹ لائٹس آن کرکے غافل ہوگئے سارا دن سٹریٹ لائٹس روشن رہے اور کسی بھی اہلکار نے اسے بجھانے کی زحمت تک گوارہ نہیں کی تمام محلوں کے مکینوں نے متعلقہ حکام سے مذکورہ اہلکاروں کی غفلت کے خلاف کارروائی اور اصلاح احوال کا فوری طورپر مطالبہ کیا ہے

عدم توجہی کے باعث عوام حکمرانوں سے بدظن


سوات (صبح سوات) سوات میں سات مہینوں میں ترقیاتی کام ندارد، عوامی مسائل کے حل پر عدم توجہی کے باعث عوام حکمرانوں سے بدظن ، مسائل ومشکلات کے شکار عوام نے بلدیاتی نمائندوں سے امیدیں وابستہ کردئیے ، منتخب عوامی نمائندوں نے عوام سے منہ موڑ لئے ، عوام نے سلگتے مسائل کے حل کیلئے بلدیاتی انتخابات کا شدت کیساتھ انتظار کرنے پر اکتفاء کردیا ، موجودہ دور حکومت کے سات مہینوں میں ترقیاتی کاموں کا پہیہ رک جانے پر عوامی سطح پر تشویش میں اضافہ ، تحریک انصاف کی تبدیلی بھی سواتی عوام کی تقدیر بدل نہ سکی،تفصیلات کے مطابق موجودہ دور حکومت کی سات مہینے بیت گئے لیکن اس دوران سوات بھر میں ترقی وخوشحالی کے لئے ایک کوڑی بھی خرچ نہ کرنا اور اس دوران ترقیاتی کاموں کاپہیہ رک جانا اور عوامی مسائل ومشکلات کے حل پر توجہ نہ دینے کے باعث سوات کے عوام حکمرانوں نے بدظن ہوگئے اجتماعی مفادات کے حوالے سے اقدامات نہ اٹھانے کے باعث بھی عوامی تشویش میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے اور عوام کو سبز باغ دکھانے کے عمل نے بھی عوام کو مایوس کردیا ہے سرکاری دفاتر میں عوام کاجائز کام بھی نہ ہونے کو عوام تحریک انصاف کی کمزوری اور آفیسرز پر ان کا گرفت نہ ہونا قرار دے رہے ہیں ، عوام کو بنیادی سہولیات کی طرف توجہ نہ دینا بھی تحریک انصاف کے تبدیلی کے نعروں کے برعکس تصور کیاجاتا ہے ، سوات سے تعلق رکھنے والے مختلف الخیال لوگوں نے حکمرانوں کوشدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے واضح کیا کہ ان حکمرانوں سے مزید خیر کی توقع رکھنا عبث خیالی ہے ، اسلئے عوام نے اپنے مسائل کے حل اور سوات میں ترقی کا پہیہ دوبارہ رواں دواں رکھنے کیلئے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونیوالے عوامی نمائندوں سے توقعات وابستہ کردئیے ہیں حکمرانوں سے بدظن اور مسائل ومشکلات کا شکار سواتی عوام نے بلدیاتی نمائندوں سے اس امید کیساتھ توقعات وابستہ کردئیے کہ ان کے کامیابی کے بعد سوات کے سلگتے مسائل حل ہونگے تاہم مسائل کے دلدل میں پھنسے ہوئے لوگون کے مسائل حل کیلئے بلدیاتی الیکشن کا شدت کیساتھ انتظار کرنے پر اکتفاء کردیا ہے ، تاہم سوات کے عوام نے گزشتہ دہائی کو سوت کی ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے ایک اہم دور قرار دیا ہے اور سوات کی تعمیر وترقی کے حوالے سے سابق ممبران اسمبلی کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

مینگورہ میں ٹریفک کا پلان ناکام



Picture Courtesy tribune.com.pk
سوات (صبح سوات) مینگورہ میں ٹریفک کا پلان ناکام ، ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک کی درستگی کو پشت دال کر صرف جرمانوں پر اکتفاء کردیا ، منٹوں کا راستہ گھنٹوں میں طے ہونے لگا، شہری پریشان ، ٹریفک پولیس مطمئن ، ممنوعہ اوقات میں ٹرکوں کی لوڈنگ ان لوڈنگ جاری ، ضلعی کچہری کے قریب ٹکٹنگ آفیسر سکندر حوالدار کو شریف شہریوں کی بے عزتی کا ٹاسک دیدیاگیا ، تفصیلات کے مطابق مینگورہ شہر میں ٹریفک پلان بری طرح ناکام ہوچکا ہے ، ٹریفک پولیس اپنے فرائض کی سرانجام دہی کی بجائے جرمانوں پر اکتفاء کررہی ہے ، جس کا سراسر مقصد اپنا کمیشن کھرا کرنا ہے ، ممنوعہ اوقات میں گرین چوک کے قریب اےئرپورٹ پر ٹرکوں کی لوڈنگ آن لوڈنگ دھڑے سے جاری ہے ، اس لوڈنگ ان لوڈنگ کی وجہ سے ٹریفک کے بہاؤ میں سخت خلل پڑتا ہے ، لیکن حساب کتاب برابر کرنے کیلئے انہیں کچھ نہیں کیاجاتا ضلعی کچہری کے قریب ٹکٹنگ آفیسر حوالدار سکندر کو شڑیف اور معزز شہریوں کی بے عزتی کا ٹاسک ٹریفک پولیس کی جانب سے سونپا گیا ہے سکندر نامی حوالدار کے بارے میں بتایاجاتا ہے کہ وہ بااثر ہونے کی وجہ سے اپنی مرضی کی جگہ پر تعینات ہوتا ہے اور اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی ، مینگورہ شہر میں ٹریفک کے ناقص نظام پر مینگورہ کے شہریوں مین سخت تشویش پائی جاتی ہے اور مینگورہ کے شہری نیک اور ایماندار آفسران کی ٹریفک پولیس میں تعیناتی چاہتی ہ ، لیکن صرف بااثر پولیس اہلکار ٹریفک میں تعینات کئے جاتے ہیں اور انصاف کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔